Submitted by MSQURESHI on Wed, 11/02/2022 - 17:38
مانو آفیسرس اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر پی ایس منور حسین کو تہنیت PressRelease

مانو آفیسرس اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر پی ایس منور حسین کو تہنیت

حیدرآباد، 2نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے جوائنٹ رجسٹرار اور انچارج فینانس آفیسر ڈاکٹر پی ایس منور حسین وظیفہ حسن خدمت سے 31اکتوبر کو سبکدوش ہوئے۔ اس موقع پر آفیسرس اسوسی ایشن کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن اور رجسٹرار انچارج پروفیسر صدیقی محمد محمود بھی اس موقع پر تقریب میں شامل ہوئے اور جناب منور حسین کی بے داغ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی ضرورت پر ڈاکٹر منور حسین کو ضرور مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹر منور حسین کو یونیورسٹی کے احباب سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا۔

اپنے 20 سالہ کیرئیر میں ڈاکٹر منور حسین نے اسسٹنٹ رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹراراور جوائنٹ رجسٹرارکے علاوہ انچارج آف کیمپس، انچارج آئی اے ایس کوچنگ اکیڈیمی وغیرہ عہدوں پر کام کیا ہے۔اس موقع پر تمام سینئر آفیسرس موجود تھے جنہوں نے منور حسین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اور احساسات کا اظہار کیا۔ آفیسرس اسوسی ایشن کی جانب سے صدر جناب محمد مجاہد علی، سینئر پروڈیوسر، آئی ایم سی اور سکریٹری جناب ڈاکٹر اسلم پرویز نے تہنیت پیش کی اور منور حسین کی بقیہ زندگی میں صحت اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جناب منور حسین نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے تمام عمر صرف نیک نیتی سے کام کیا اور بنا ڈرے صرف اپنی خدمات انجام دی۔ بعض احباب اپنی دیرینہ رفاقت اور جذبات کا اظہار کے دوران آبدیدہ بھی ہوگئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز عالم، ڈاکٹر جمال الدین خان، زاہد شیخ، شیخ رشید، ڈاکٹر قدوس وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر مبشر احمد کی قرات سے جلسے کا آغاز ہوا اور انہوں نے اجلاس کی کارروائی بھی چلائی۔

مانو اور شاہین ادارہ جات کے اشتراک سے

 بیدرمیں اردو میڈیم اساتذہ کے لیے دو روزہ ورکشاپ

              حیدرآباد، 2نومبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور شاہین ادارہ جات کے اشتراک سے اردو میڈیم اساتذہ کے لیے 9 اور 10نومبر 2022 کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ،بیدر اور العزیز آڈیٹوریم، شاہین کیمپس، شاہین نگر، شاہ پور گیٹ، بیدر میں دو روزہ ورکشاپ بعنوان ”Innovative Pedagogies“ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ 100 اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/J9yR2WmxMd8nm8196 مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اساتذہ کے لیے قیام اور طعام کا نظم رہے گا۔ علاوہ ازیں پروگرام کٹ اور سر ٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سفر خرچ نہیں دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن،شیخ الجامعہ کی سر پرستی میں اور ڈاکٹر عبدالقدیر ،چیئرمین،شاہین ادارہ جات،بیدر کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔