Submitted by MSQURESHI on Wed, 11/09/2022 - 11:55
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی ، یومِ آزاد تقاریب کا آج ماڈل اسکول میں آغاز PressRelease

اُردو یونیورسٹی ، یومِ آزاد تقاریب کا آج ماڈل اسکول میں آغاز

حیدرآباد، 6نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش تقاریب کا 7 نومبر کو 11 بجے دن مانو ماڈل اسکول، وٹے پلی، فلک نما میں آغاز ہوگا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے۔ ممتاز ادیب و کالم نگار ڈاکٹر اودیش رانی باوا، مہمانِ خصوصی ہوں گی۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد، رجسٹرار مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ اس موقع پر ماڈل اسکول کے طلبہ رنگا رنگ پروگرام پیش کریں گے۔ جس میں گیت، مولانا آزاد کی سوانح عمری، یوگا، قوالی، ایکسرسائز، مائم وغیرہ پیش کیے جائیں گے۔ طلبہ میں انعامات کی تقسیم ہوگی۔ ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل ماڈل اسکول پروگرام کے کو آرڈنیٹر ہیں۔