مانو میں اساتذہ کے لیے ملٹی پل انٹیلی جنس پر آن لائن ورکشاپ
PressRelease
مانو میں اساتذہ کے لیے ملٹی پل انٹیلی جنس پر آن لائن ورکشاپ
مانو میں اساتذہ کے لیے ملٹی پل انٹیلی جنس پر آن لائن ورکشاپ
حیدرآباد، 23 نومبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پرائمری،سکینڈری اور ہائر سکینڈری اردو اساتذہ کے لیے Multiple Intelligences in Classroom پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ ورکشاپ بتاریخ 5 تا 9 دسمبر2022 کو منعقد ہو گا۔ اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس دو سو روپے(Rs.200/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی تفصیلات پر ادا کی جاسکتی ہے۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/ jpU34ZCGdK9BBQUWA رجسٹریشن فیس ادا کر تے ہوئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اساتذہ کو ای۔سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اساتذہ تیاری پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ڈاکٹر شاہین الطاف شیخ،اسوسیئٹ پروفیسر،نظامت فاصلاتی تعلیم اس پروگرام کی کو آرڈینیٹر ہوں گی۔دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 5 تا 9 دسمبر کے دوران 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔