Submitted by MSQURESHI on Thu, 11/24/2022 - 16:56
PRO Office Image اردو یونیورسٹی، فاصلاتی نظام کے فالو آن کورسز میں فیس کی ادائیگی کا عمل شروع PressRelease

اردو یونیورسٹی، فاصلاتی نظام کے فالو آن کورسز میں فیس کی ادائیگی کا عمل شروع
حیدرآباد، 24نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے انڈرگریجویٹ (2014 بیچ سے) اور پوسٹ گریجویٹ (2016 کے بیچ سے) پروگراموں کے فالو آن کورسزمیں رجسٹریشن اوردوبارہ داخلہ ( 2005 اور بعد کے بیچز) کے لیے فیس کی ادائیگی کا پورٹل 30 نومبر2022 تک کھلا رہے گا۔
پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب طلبہ دیرانہ فیس 500/- روپئے کی ادائیگی کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔