Submitted by MSQURESHI on Tue, 12/06/2022 - 16:51
PRO Office Image مانو میں روزگار پر مبنی فیشن و انٹیریئر ڈیزائننگ کورسز میں داخلے PressRelease

مانو میں روزگار پر مبنی فیشن و انٹیریئر ڈیزائننگ کورسز میں داخلے
حیدرآباد، 6 دسمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائننگ اور انٹیریئر ڈیزائننگ جیسے روزگار پر مبنی، مہارتوں کے فروغ (اسکل ڈیولپمنٹ) پروگرامس میں داخلے جاری ہیں۔ اردو یونیورسٹی اور سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے جاری ان پروگراموں کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔
ان کورسز میں اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے پارٹ ٹائم کورسز سرٹیفکیٹ کورسز انٹیریر ڈیزائننگ اور فیشن ڈیزائننگ، اسی طرح ڈپلوما کورسز ان انٹیریر ڈیزائننگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اردو یونیورسٹی سے تعلق نہ رکھنے والے طلبہ کے لیے انٹیریر ڈیزائننگ اور فیشن ڈیزائننگ میں ڈپلوما اور اڈوانسڈ ڈپلوما کورسز دستیاب ہیں۔ ہر کورس میں 25طلبہ کی گنجائش ہے۔
فیس کی ادائیگی اور آف لائن اسناد کی تنقیح 12 تا 14 دسمبر ہوگی۔ 16 دسمبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات ویب سائٹ www.manuu.edu.in یا موبائل7075753187 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ کسی بھی وضاحت کے لیے admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ کورسز کی تفصیلات رجسٹریشن کے متعلق مسائل کے لیے 6207728673 صبح 9 تا 5 بجے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

MANUU Pr 06-12-2022.pdf