Submitted by MSQURESHI on Thu, 12/08/2022 - 18:15
PRO Office Image مانومیں خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ پر پکھواڑہ کے تحت لیکچرس PressRelease

مانومیں خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ پر پکھواڑہ کے تحت لیکچرس
حیدرآباد، 8 دسمبر(پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، داخلی شکایات کمیٹی (آئی سی سی)، شعبہ تعلیمات نسواں اور ڈرامہ کلب کے زیر اہتمام خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ پکھواڑہ 25 نومبر تا 9 دسمبر ہندوستان بھر میں ہیڈ کوارٹرز اور تمام آف کیمپس میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مہم کے تحت 9 دسمبر کو دوپہر 2:30 بجے آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں لیکچرس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ محترمہ سنیتا، انسپکٹر آف پولیس، سائبر آباد ویمنس پولیس اسٹیشن اور محترمہ جمیلہ نشات، بانی و ڈائرکٹر شاہین ویمنس ریسورسس اینڈ ویلفیئر اسوسئیشن ،”سائبر اسٹاکنگ و سائبر بدسلوکی کے تئیں شعور بیداری و حساسیت“ اور ”خواتین کے خلاف جذباتی اور ذہنی تشدد“ کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروگرام بعد موسیقی ریز ڈرامہ : پرندہ، مائم : گڑیا اور صفدر ہاشمی کے ڈرامے اسکٹ: عورت کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
پروفیسر گلفشاں حبیب، صدر نشین، آئی سی سی کے بموجب ”خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ“ پر مختلف پروگرام بشمول نعرہ نویسی، پوسٹر پریزنٹیشن، فوٹوگرافی مقابلہ، مختصر فلم ، ڈاکیومنٹری فلم مقابلہ، اوپن مائک ان 16 روزہ پروگراموں کا حصہ تھے۔ آخری دن 10 دسمبر کو یومِ خود شناسی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے 25 نومبر کو اس مہم کا افتتاح عمل میں لایا تھا۔ افتتاحی دن انوبھو سنہا کی ہدایت میں بنی فلم ”تھپڑ“ کی اسکریننگ بھی کی گئی تھی۔ اس کے بعد ایک مباحثہ کا انعقاد ہوا۔ ڈرامہ کلب کا ماہانہ اوپن مائک پروگرام 5 دسمبر کو منعقد ہوا جس میں ”روشن دماغ“ کے تحت خواتین کے خلاف مظالم پر ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں 12 طلبہ نے موضوع کے مطابق مونو ایکٹنگ، ممکری، تقریر اور شاعری کے مظاہرے پیش کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مانو میں ”تعلیمی تغیر: بحران اور مزاحمت“ پر بین الاقوامی کانفرنس
حیدرآباد، 8 دسمبر(پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ سماجیات کے زیر اہتمام کمپیریٹو ایجوکیشن سوسائٹی آف انڈیا (سی ای ایس آئی) کی 12 ویں بین الاقوامی کانفرنس ”تعلیمی تغیر: بحران اور مزاحمت“ کا 9 تا 11 دسمبر اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانفرنس میں ہندوستان میں تعلیم کے ارتقاءپر توجہ دی جائے گی۔
افتتاحی اجلاس صبح 9:30 بجے صبح آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر یوسف سید، یونیورسٹی آف سسیکس، یو کے ”بحران، ریاست اور تعلیمی پالیسی سازی برائے سماجی انصاف“ کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیں گے۔ پروفیسر وی ایس راجو، سابق ڈائرکٹر آئی آئی ٹی دہلی مہمان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر پی ایچ محمد، کنوینر کانفرنس خیر مقدم کریں گے۔ پروفیسر نندنی منجریکر، صدر سی ای ایس آئی، جیوتی دلال، جنرل سکریٹری، سی ای ایس آئی ، سوسائٹی کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گی۔ ڈاکٹر سہید میو، اسسٹنٹ پروفیسر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوگا۔