مانو فٹ بال ٹیم کالی کٹ یونیورسٹی روانہ
حیدرآباد 21 دسمبر (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی طلبہ کی فٹ بال ٹیم ساﺅتھ زون انٹر یونیورسٹی فٹ بال ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کالی کٹ یونیورسٹی، کیرالا روانہ ہوگئی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ 23 دسمبر 2022 تا 2 جنوری 2023ءمنعقد ہوگا۔ ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود کے بموجب ٹیم میں محمد ندیم خان، محمد عاقب، محمد اُنیز، محمد عاقب خان، محمد امجد پی ٹی، نوید احسان ٹی ٹی، سیف علی خان، شیمئل ایم ٹی، نجوم کے ٹی، محمد رضوان ای، سید ہشام شمیم پی کے، محمد مرشد، افضل پی ٹی، محمد جسر ایس،مبین ہارون این وی شامل ہیں۔ جناب مظفر علی ٹیم کے کوچ اور منیجر ہیں۔ روانگی کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انہیں اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر محمد عبدالعظیم، صدر نشین، اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی بھی موجود تھے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مانو فٹ بال ٹیم کالی کٹ یونیورسٹی روانہ
PressRelease