اُردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے ووکیشنل اسکلس پر ورکشاپ
اُردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے ووکیشنل اسکلس پر ورکشاپ
PressRelease
اُردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے ووکیشنل اسکلس پر ورکشاپ
حیدرآباد، 27 دسمبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ٔ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اردو ذریعۂ تعلیم اساتذہ کے لیے Vocational Skills in Schools پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 16 تا 20 جنوری 2023 کو منعقد ہو گا۔ پروگرام کی رجسٹریشن فیس دو سو روپے(Rs.200/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی تفصیلات پر ادا کی جاسکتی ہے۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/rm5E998N9ZhcW6G17 فیس ادا کر تے ہوئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ اساتذہ کو ای سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اساتذہ تیاری پر توجہ مرکوز کریں گے ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنک اس پروگرام کی کو آرڈینیٹر ہوں گے۔دیگر شائقین آئی ایم سی، مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔