محمد طارق انعام کو سوشیل ورک میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 4جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ سوشیل ورک کے اسکالر محمد طارق انعام ولد جناب محمد انعام الحق کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”خاندانی منصوبہ بندی کے تئیں مردوں کی معلومات، رویہ اور عمل: بہار کے ضلع کشن گنج کا ایک مطالعہ“ ، پروفیسر محمد شاہد رضا کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 16 دسمبر کو ہوا تھا۔
کردار سازی تعلیم کا اعلی ترین مقصد:پروفیسر صدیقی محمد محمود
مانو و الحق سوسائٹی کے زیر اہتمام دینی مدارس کے مدرسین کے تربیتی پروگرام کا انعقاد
حیدرآباد، 4 جنوری (پریس نوٹ) کردار سازی تعلیم کا اعلیٰ ترین مقصدہے۔ اس خیال کا اظہار پروفیسرصدیقی محمد محمود، OSD-II و ڈین،اسکول برائے تعلیم و تربیت ، مانو نے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور الحق ایجوکیشنل سو سائٹی، حیدرآباد کے اشتراک سے اساتذہ مدارس کے لیے 4 جنوری 2023 کو جامعة الحق ،سنگاپور،گجویل،سدی پیٹ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ، جناب غوث محی الدین، جنرل سیکریٹری،الحق ایجوکیشن سو سائٹی، حیدرآباد نے تمام مہمانوں و شرکاءکا استقبال کیا۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر ،مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ٔ اردو ذریعۂ تعلیم نے تر بیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ جناب سید قاسم نے افتتاحی اجلاس کی کار وائی چلائی اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔ قبل ازیں، مولانا سید نظیر کے تلاوت قرآن سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔ اس پروگرام میں گجویل کے دینی مدارس سے تقریباً 150 اساتذہ نے شر کت کی۔پہلے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود نے ”دینی تعلیم کی اہمیت اور معلم کی ذمہ داریاں“ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔دوسرے تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر سید امان عبید،اسو سی ایٹ پروفیسر، ڈی ڈی ای اورڈاکٹر سید عمر فاروق، اسسٹنٹ پروفیسر،، ڈی ڈی ای، مانو نے ناظرہ قرآن: طریقہ تدریس اور حکمت عملیاں کے عنوان پر لکچر دیا۔ تیسرے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی ،ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی، مانو نے معلمین کا پیشہ ورانہ فروغ پر روشنی ڈالی۔چو تھے اجلاس میں ڈاکٹر جرار احمد، شعبۂ تعلیم و تربیت، مانو نے فارغین مدرسہ کے لیے د نیوی تعلیم کی اہمیت اور مواقع کے موضوع پر اساتذہ کو مخاطب کیا۔آخر میں اساتذہ کو سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔
مانو شعبہ فارسی میں ایرانی اسکالر کے توسیعی لیکچرکا انعقاد
حیدرآباد، 4 جنوری (پریس نوٹ) شعبہ فارسی و مرکز مطالعات وسط ایشیا، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں گذشتہ پیر ایران کی معروف اسکالر ڈاکٹر نرگس جابری نسب ، دانشگاہ اسلامی آزاد، واحد تہران، جنوب، جمہوریۂ اسلامی ایران کا توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے ”زبان وادبیات فارسی درہند“ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے فارسی زبان کے آغاز و ارتقاءاور ایران میں مختلف ادوار میں فارسی زبان وادبیات کی ترویج و گسترش اور عصر حاضر میں ہندوایران کے ادبی رجحانات پر سیر حاصل بحث کی۔ اور شعبہ کے ریسرچ اسکالرس سے ان کے تحقیقی موضوعات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور شعبہ کی تحقیقی سرگرمیوں کی ستائش کی۔
اس توسیعی لیکچر کی صدارت پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے کی۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ فارسی و مرکز مطالعات وسط ایشیاءنے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول برائے لینگویجزنے استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر قیصر احمد، اسوسیٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی ، صدر شعبہ اردو، پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت، ڈاکٹر محمد رضوان، اسسٹنٹ پروفیسرکے علاوہ ریسرچ اسکالرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
گزشتہ ہفتہ کردستان کی اسکالر ڈاکٹر مشفقیان نے شعبہ کا معائنہ کیااور شعبہ کی علمی وتحقیقی کارکردگی کی ستائش اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا۔