Submitted by MSQURESHI on Thu, 01/05/2023 - 16:57
محمد غازی فہیم الدین کو ترجمہ میں پی ایچ ڈی PressRelease

محمد غازی فہیم الدین کو ترجمہ میں پی ایچ ڈی

 

حیدرآباد، 5جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ مطالعاتِ ترجمہ کے اسکالر محمد غازی فہیم الدین ولد جناب محمد اسماعیل کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”اردو میں شعبۂ تعلیم و تربیت سے متعلق ترجمہ کردہ کتابوں کا توضیحی اشاریہ“ ، پروفیسر خالد مبشر الظفر کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 28 نومبر کو ہوا تھا۔

 

مانو میں سول سروسز ایگزمنیشن کی مفت کوچنگ ۔ 10 جنوری آخری تاریخ
حیدرآباد، 5جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سول سروسز ایگزمنیشن ریسڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی (سی ایس ای) میں مفت کوچنگ کے لیے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ یو پی ایس سی سول سروسز کے امتحان جو مئی 2023 میں منعقد شدنی ہے کی تیاری کر رہے امیدواروں کو داخلے کے لیے پر کردہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2023ءہے۔
پروفیسر ایچ علیم باشا ، انچارج اکیڈیمی کے بموجب خواہشمند امیدوار جو مذہبی اقلیتوں/ ایس سی/ ایس ٹی اور خواتین سے تعلق رکھتے ہوں اس میں داخلے کے اہل ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ پر کردہ درخواست فارم سی ایس ای اکیڈیمی، دفتر، مانو کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد - 32 میں داخل کرنا ہوگا۔ درخواست کے ساتھ 500 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جو مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے نام حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو داخل کرنا ہوگا۔ داخلے، لائبریری اور ہاسٹل وغیرہ کے لیے برائے نام فیس لی جائے گی۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ یا فون نمبرات 9849098620, 9441428108 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔