Submitted by MSQURESHI on Mon, 01/09/2023 - 10:31
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں 9 جنوری کو یومِ تاسیس لکچر اور نیر اقبال کو کمپیوٹر تکنیک سے ڈیزیز پریڈِکشن پر پی ایچ ڈی PressRelease

 

اُردو یونیورسٹی میں 9 جنوری کو یومِ تاسیس لکچر
حیدرآباد، 6 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 26 واں یوم تاسیس 9 جنوری 2023 کو منایا جائے گا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسراے ایم پٹھان، سابق وائس چانسلر، مانو پیر کو صبح 11:30 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں یومِ تاسیس لکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر،مانو صدارت کریں گے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار خیر مقدمی کلمات پیش کریں گے۔ پروگرام کی لائیو سٹریمنگ آئی ایم سی یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر دستیاب ہوگی۔

نیر اقبال کو کمپیوٹر تکنیک سے ڈیزیز پریڈِکشن پر پی ایچ ڈی

Photo belongs to this news.

حیدرآباد، 6جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے اسکالر نیر اقبال ولد جناب محمود عالم کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیاگیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”فیچر سلیکشن اور ڈیزیز پریڈکشن یوسنگ سافٹ کمپیوٹنگ تکنیک“ پروفیسر پردیپ کمار کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 26 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔

MANUU Pr 06-01-2023.pdf