Submitted by MSQURESHI on Thu, 01/12/2023 - 11:20
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں آج اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں آج اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات
حیدرآباد، 11جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ایم ایس یو) کے کل 12 جنوری کو انتخابات ہوں گے۔ ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں 3257 طلبہ، صدر، نائب صدر، معتمد، شریک معتمد، خازن اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ دیگر کیمپس میں بھی رائے دہی ہوگی۔
پروفیسر محمد عبدالعظیم، چیف ریٹرننگ آفیسر کے بموجب اس سال جملہ 29 امیدوار میدان میں ہیں۔
12 جنوری کو صبح 8 تا 12 بجے دن یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر میں انڈور اسٹیڈیم میں رائے دہی ہو گی اور 2:30 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا اور شام تک نتائج کا اعلان متوقع ہے۔
پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی اور پروفیسر محمد رضاءاللہ خان انتخابی مبصرین ہوں گے۔ انتخابات کے پرسکون انداز میں انعقاد کے لیے جملہ 12 ریٹرننگ آفیسر اور 135 پولنگ اور کاﺅنٹنگ آفیسرس مقرر کیے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔