حبیب الرحمٰن کوفلکیاتی ریاضی میں پی ایچ ڈی
PressRelease
حبیب الرحمٰن کوفلکیاتی ریاضی میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 27 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ ریاضی کے اسکالر حبیب الرحمن ولد فتح محمد کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ “بین سیاروی خطِ پروازوں میں انتقالی مداروں کے ڈیزائن“ پروفیسر سیّد نجم الحسن کی نگرانی میں مکمل کیا۔ حبیب الّٰرحمٰن ۔ فی الحال، گرو نانک یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ ریاضی میں اسسٹنٹ پروفیسر اورایگزامینشن کوآرڈینیٹر(یو آئی سی ایس اے) کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔ان کا وائیوا 11 جنوری کو منعقد ہوا تھا۔
--