حیدرآباد، 30 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ تعلیم وتربیت کی جانب سے "تحقیق کا تاریخی طریقہ "Historical method of research" کے عنوان سے ایک توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں بطور خطیب پروفیسر ایس ایم عزیز الدین کو مدعو کیا گیا۔ انہوں نے بہت ہی موثر انداز میں ہندوستان میں عہد وسطیٰ سے لے کر حالات حاضرہ تک کی تحقیق کا تاریخی پس منظر بیان کیا۔پروگرام کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر جناب محمد اطہر حسین (اسوسیئٹ پروفیسر شعبہ تعلیم و تربیت مانو) تھے۔ خیر مقدمی کلمات پروفیسر شاہین شیخ نے پیش کیں۔ پروفیسر ایس ایم عزیز الدین کی پر مغز اور موثرخطاب کے بعد پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین تعلیم و تربیت نے اختتامی کلمات پیش کیے۔ پروگرام میں مختلف شعبوں کے اساتذہ ریسرچ اسکالرز، اور شعبہ تعلیم و تربیت کے ایم ایڈ کے طلبہ نے شرکت کی۔ڈاکٹر ام سلمہ نے شکریہ ادا کیا۔
مانو کا اورنگ آباد میں اردو میڈیم سائنس ٹیچرس کے لیے ورکشاپ
حیدرآباد،30جنوری (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ہا لسٹک ایجوکیشن بورڈ ،مہاراشٹر اور رائیل سوسائٹی آف کیمسٹری،برطانیہ کا اردو میڈیم سائنس ٹیچرس کے لیے ایک مشترکہ ورکشاپ عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ یکم اور 2 فروری ،صبح 10 بجے تا 5 بجے دن بمقام العرفان ہائی اسکول، خلدآباد، اورنگ آباد میں ہونے والے اس ورکشاپ میں اردو میڈیم اسکولوں میں سائنس پڑھانے والے اساتذہ شریک ہو سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ شرکا کو کسی قسم کا کوئی بھتہ (TA/DA)نہیں دیا جائے گا۔ البتہ اسناد کی فراہمی کے ساتھ ظہرانہ کا نظم رہے گا۔ یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن،شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی سر پرستی اور ہا لسٹک ایجوکیشن بورڈ ،مہاراشٹر اور رائیل سوسائٹی آف کیمسٹری،برطانیہ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔