طلبہ میں سائنسی نقطہ نظر کا فروغ،اساتذہ کی ذمہ داری
مانو کے سائنس کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام میں ہیمنت لاگونکر کا خطاب
حیدرآباد، یکم فروری (پریس نوٹ) طلبہ میں سائنسی نقطہ نظر کا فروغ، اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سائنس کمیو نیکیشن کے ماہر جناب ہیمنت لاگو نکر نے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،حیدرآباد ،رائیل سوسائٹی آف کیمسٹری، لندن اور ہا لسٹک ایجوکیشن بورڈ ،مہاراشٹر کے اشتراک سے سائنس کے اساتذہ کے لیے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ العرفان ہائی اسکول،خلدآباد، ضلع اورنگ آباد میں جاری اس ورکشاپ میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے 40 اساتذہ نے شرکت کی۔افتتاحی اجلاس سے پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم، ڈاکٹر بدرالاسلام، اسسٹنٹ پروفیسر،مانو سی ٹی ای، اورنگ آباد؛ جناب محمد نجم، مرکزی تعلیمی بورڈ، جناب غلام رحمانی ، جناب شیخ عارف اور دیگر نے خطاب کیا۔پروگرام کی کارروائی جناب سید حبیب نے چلائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مانو میں فیکلٹی انڈکشن پروگرام کا اختتام
حیدرآباد، 15 جون (پریس نوٹ) ”مجھے امید ہے کہ یہ تربیت اساتذہ کو تدریس اور تحقیق میں مہارت پیدا کرنے میں مدد دے گی اور ان کے کیریئر کے لیے بھی یہ سودمند ثابت ہوگی۔“اس خیال کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے آج یو جی سی -ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر (HRDC)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک ماہ طویل فیکلٹی انڈکشن پروگرام (FIP) کے اختتامی اجلاس میں کیا۔ اس کا آغاز ، 3 جنوری کو ہوا تھا۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر، ایچ آر ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اب اساتذہ کو تدریسی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کا ادراک ہوگا۔
یہ پروگرام 156 گھنٹوں کے 98 سیشن پر مشتمل تھا جس میں متنوع مضامین کے پس منظر سے تعلق رکھنے مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں کے ریسورس پرسنز نے شرکاءکو تربیت فراہم کی۔ ریاست تلنگانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اتر پردیش، بہار اور مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے 39 اساتذہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سارہ بتول کو کشمیری غیر افسانوی ادب کے موضوع پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، یکم فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ اردو کی اسکالر سارہ بتول دختر محمد علی کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنا مقالہ بعنوان ”ریاست جموں و کشمیر میں غیر افسانوی ادب کا تنقیدی تجزیہ“ ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، اسوسیئٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 11 جنوری کو منعقد ہوا تھا۔