Submitted by MSQURESHI on Fri, 02/03/2023 - 10:33
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں جزوقتی پی ایچ ڈی میں داخلے | مانو میں ذہنی معذور بچوں کی نصابی ضروریات پر سمپوزیم کا انعقاد | تبسم حسن کو ناولوں کے فنی و موضوعاتی مطالعہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی PressRelease

اردو یونیورسٹی میں جزوقتی پی ایچ ڈی میں داخلے

حیدرآباد، 2 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، میں جزوقتی (پارٹ ٹائم) اسپانسرڈ و سیلف فینانسنگ طریقے کے تحت پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسکول آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ، اسکول برائے سائنسی علوم، اسکول برائے ٹیکنالوجی، اسکول برائے تعلیم و تربیت اور ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعات دکن میں سرمائی سیشن جنوری 2023 کے تحت حیدرآباد مین کیمپس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 فروری ہے۔ ای پراسپکٹس اور تحقیق کے موضوعات و میدان کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔

-----------------------------------------------------------------------------

مانو میں ذہنی معذور بچوں کی نصابی ضروریات پر سمپوزیم کا انعقاد

حیدرآباد، 2 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں وزارتِ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک پروجیکٹ کے تحت 2 فروری 2023 کو شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ‘‘ذہنی معذور بچوں کی نصابی ضروریات’’ کے موضوع پر ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروجیکٹ کا موضوع ‘‘اوسط ذہانت کے بچوں کے لیے منتخبہ امدادی نظام’’ (ایڈاپٹیو اسسٹیو سسٹم فار چلڈرن وتھ ماڈریٹ انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹی) ہے۔ اُردو یونیورسٹی میں 104.23 لاکھ مالیتی کا اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے اور اس کا آغاز فروری 2022 میں ہوا تھا۔ پروجیکٹ کا مقصد اوسط ذہانت کے بچوں کی تدریس،سیکھنے اورجائزہ کے لیے ویب اور موبائل پر مبنی ایپلی کیشن تیار کرنا ہے۔

پروفیسر عبدالواحد، چیف انویسٹی گیٹر پراجیکٹ و ڈین سکول آف ٹیکنالوجی نے سمپوزیم کی صدارت کی۔ انہوں نے ملک بھر میں اس سلسلے میں کام کرنے والے خصوصی اسکولوں اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنی قیمتی آراءکے ذریعہ اس پروجیکٹ کے ساتھ تعاون کریں۔

حیدرآباد، کشمیر، نئی دہلی، چنئی، کیرالا، کرنول، کولکتہ اور بنگلور سے مختلف تنظیموں کے ماہرین نے سمپوزیم میں شرکت کی۔ انہوں نے ذہنی معذور بچوں کے نصاب اور تدریسی ضروریات کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے پیش کی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسنز ود انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شلپا منوگنا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مواد کا مسودہ اچھی طرح سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے پروجیکٹ کے اثرات کے مشاہدہ پر توجہ دینے کے مشورہ دیا۔ محترمہ وی آرپی شیلجا راؤ، سابق شعبہ صدر ، این آئی ای پی ایم ڈی ، نے کہا کہ وہ پروجیکٹ میں اپنا تعاون دیں گی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گی۔ ماہرین نے پروجیکٹ ٹیم کے تیار کردہ مواد کی بھی جانچ کی ہے۔ پروفیسر امیتاو مشرا، اگنو ، نئی دہلی اور ڈاکٹر کامراج، این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی نے ٹیم کو پراجیکٹ سے جڑے دیگر امور کی انجام دہی سے قبل ایک تجرباتی اسٹڈی کا مشورہ دیا۔ پروفیسر پردیپ کمار، شریک انویسٹی گیٹر ، نے شکریہ ادا کیا ۔

-----------------------------------------------------------------------------

تبسم حسن کو ناولوں کے فنی و موضوعاتی مطالعہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 2 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبۂ اردو کی اسکالر تبسم حسن دختر جناب جی حسن گنائی کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ بعنوان ”اکیسویں صدی کے اردو ناولوں کا فنی اور موضوعاتی مطالعہ (2001-2018)“ ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، اسوسیئٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 13 جنوری کو منعقد ہوا تھا۔