Submitted by MSQURESHI on Tue, 02/07/2023 - 16:27
تاریخ نویسی کے لیے ذرائع اور مواد کی اہمیت PressRelease

تاریخ نویسی کے لیے ذرائع اور مواد کی اہمیت
ایچ آر ڈی سی ، اُردو یونیورسٹی میں ریفریشر کورس کا اختتام۔ پروفیسر سیشن کا خطاب
حیدرآباد 7 فروری (پریس نوٹ) ”ہمیں اپنے ماضی کی تاریخ نویسی کے لیے آثار قدیمہ، ہندسہ شناسی، مجسمہ سازی، کتبہ شناسی جیسے ذرائع سے مدد لینے کی ضرورت ہے۔ فارسی اور سنسکرت کے علاوہ ہندی، تامل، اردو، تلگو، کنڑ، ملیالم، بنگالی، مراٹھی میں دستیاب ذرائع اور ادبی مواد سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔“ ان خیالات کا اظہار ممتاز اسکالر پروفیسر کے ایس ایس سیشن ، یونیورسٹی آف حیدرآباد نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یو جی سی - ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر کی جانب سے تاریخ کے مضمون میں منعقدہ آن لائن ریفریشن کورس کے ایک سیشن میں کیا۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے امید ظاہر کی کہ ریفریشر کورس ان طریقوں میں تبدیلی لائے گا جو ہم تاریخ نویسی اور اس کے مطالعہ کے دوران اختیار کرتے ہیں۔
دو ہفتے طویل پروگرام کا پیر کو اختتام ہوا۔ ریفریشر کورس کا انعقاد ہندوستانی تاریخ کے مسائل کے موضوع پر کیا گیا تھا۔ ذیلی موضوعات میں بین المذاہب تعلقات، خواتین کے مسائل، ہندوستان میں دلت تحریکیں، مزدور اور ان کی نقل مکانی، پرنٹ میڈیا اور قوم پرستی، بحر ہند اور بحیرہ روم کے ذریعہ دنیا کے ساتھ ہندوستان کے سمندری رابطے اور ہندوستان کے جنوب مشرقی ایشیا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا سے تعلقات، تحقیق اور اشاعت کی اخلاقیات شامل تھے۔
کورس میں 42 سیشن منعقد ہوئے جس میں تلنگانہ، آندھرا پردیش، تاملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹرا، بہار، اترپردیش اور کیرالا کے 68 اساتذہ نے شرکت کی۔ مختلف اہم جامعات کے ممتاز مورخین اور اسکالرس نے لیکچرس دیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اردو کی معروف تفاسیر کے موضوع پر عبدالرقیب کو پی ایچ ڈی

 

حیدرآباد 7 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبۂ اسلامک اسٹڈیز کے اسکالر عبدالرقیب ولد عبدالوہاب کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”اردو کی معروف تقاسیر اور ان کے مناہج کا مطالعہ“ ، ڈاکٹر محمد عرفان ، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 11 جنوری کو منعقد ہوا تھا۔