پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو ایران کا باوقار سعدی انٹرنیشنل ایوارڈ
حیدرآباد ، 8 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مرکز مطالعات اردو ثقافت کے پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو حکومت ایران کی جانب سے ان کی فارسی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل ایوارڈ ”جائزہ سعدی“ سے نوازا گیا ہے۔
پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کی 26 کتابوں اور 98 علمی و تحقیقی مقالوں کے مصنف ہیں۔ انہوں 8 پروجیکٹ بھی کیے ہیں۔ان کی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں اتر پردیش اردو اکادمی،اقبال اکادمی اور شبلی اکادمی نے بھی انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کا تعلق اعظم گڑھ ،اتر پردیش سے ہے۔انہوں نے فارسی کے علاوہ اُردو زبان میں بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ تقریباً 10 سال تک شبلی کالج ،اعظم گڑھ میں تدریسی فرائض انجام دینے کے بعد 2008ءمیں اردو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں بحیثیت لکچرر وابستہ ہوئے اور ترقی کرتے ہوئے صدر شعبہ کے عہدے تک پہنچے۔اس وقت وہ یونیورسٹی کے مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
------------------------------
اُردو یونیورسٹی میں طلبہ کلچرل کلبس کی سرگرمیاں
حیدرآباد ، 8 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ڈین بہبودیٔ طلبہ کے زیر اہتمام 18 فروری تا 8 مارچ 2023ءطلبہ کے لیے مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہے۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیٔ طلبہ کے بموجب یونیورسٹی ڈرامہ کلب کے کے تحت اوپن مائک اور ڈرامہ بالترتیب 18 فروری اور 4 مارچ کو 6:30 بجے شام اوپن ایئر تھیئٹر میں منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی فلم کلب کے تحت ریٹرو ہندی سنیما فلم اسکریننگ 27فروری تا 3 مارچ، 7 بجے شام کو اوپن ایئر تھیئٹر میں کی جائے گی۔ فائن آرٹس کلب کی جانب سے یکم تا 3 مارچ سہ روزہ خطاطی ورکشاپ کا 2 تا 5بجے دن ڈرائنگ ہال، پالی ٹیکنیک میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ لٹریری کلب کے زیر اہتمام کہانی نویسی کا ورکشاپ 6 تا 8 مارچ 10 بجے صبح تا 5 بجے شام قدیم کینٹین میں منعقد ہوں گے۔ میوزک کلب کے زیر اہتمام 2 روزہ گلوکاری ورکشاپ 7 اور 8 مارچ کو 2 تا 5 بجے دن، سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ ورکشاپ میں حصہ لینے کے خواہشمند طلبہ لنک https://forms.gle/