Submitted by MSQURESHI on Mon, 02/13/2023 - 10:33
cc قومی سطح پر تکنیکی تعلیم کے نصاب میں مانو انسٹرکٹر محمد عامر کے اسباق PressRelease

قومی سطح پر تکنیکی تعلیم کے نصاب میں مانو انسٹرکٹر محمد عامر کے اسباق

حیدرآباد، 10 فروری (پریس نوٹ) نیشنل اسکل کولفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے لیول 4 کے نصاب میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، آئی ٹی آئی کے الیکٹرانکس میکانک انسٹرکٹر جناب محمد عامر کے اسباق شامل کیے گئے ہیں۔ نیشنل انسٹرکشنل میڈیاانسٹیٹیوٹ (این آئی ایم آئی)، چنئی ، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ، منسٹری آف اسکل ڈیولپمنٹ، حکومت ہند کی جانب سے کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم کے تحت اس نصابی کتاب کو تیار کروایا گیا ہے۔ جناب محمد عامر کے علاوہ اس میں تاملناڈو اور کیرالہ کے ماہرین محترمہ ایس گوری، جے ٹی او، گورنمنٹ آئی ٹی آئی تھیرونمائر، جناب ای کرشنا راج، جے ٹی او، گورنمنٹ آئی ٹی آئی ہوسُر، جناب پرکاش ایم، سینئر انسٹرکٹر، گورنمنٹ آئی ٹی آئی کیرالا، جناب اے جیارمن (ریٹائرڈ) ٹریننگ آفیسر اور جناب آر این کرشنا سامی ، ووکیشنل انسٹرکٹر نے بھی اسباق تحریر کیے ہیں۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے قومی سطح کے ادارے کی جانب سے تیار کردہ اکیڈمکس و ہارڈویئر کی کتاب میں ابواب کی شمولیت پر انہیں مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

--------------------------------------------------------------

 

 

علامہ اقبال کے تعلیمی فلسفہ پر ڈاکٹر طارق مسعودی کا توسیعی لیکچر

حیدرآباد، 10 فروری(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام ایک توسیعی لیکچر کا کل بعنوان ”علامہ اقبال کا تعلیمی فلسفہ“ انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کے مہمان مقرر ڈاکٹر طارق احمد مسعودی، ایسوسی ایٹ پروفیسر (نظامت فاصلاتی تعلیم) تھے۔ ڈاکٹر مسعودی نے علامہ اقبال کے فلسفہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال صرف شاعر نہیں تھے، وہ ایک فلسفی، ماہر نفسیات، ماہر تعلیم اور سائنسی سوچ رکھنے والی عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ توسیعی لیکچر میں B.Ed، D.El.Ed، M.Ed اور پی ایچ ڈی کے طلبہ و ریسرچ اسکالرس نے شرکت کی۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشوانی نے کارروائی چلائی۔ صدر شعبہ تعلیم و تربیت پروفیسر محمد مشاہد اور ڈین پروفیسر صدیقی محمد محمود نے بھی خطاب کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر شیخ احتشام الدین، ڈاکٹر شاکرہ پروین اور جناب جہانگیر عالم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے ہوا ۔