مانو میں تفسیر اور علومِ تفسیر کے موضوع پر شعبۂ عربی کا قومی سمینار
حیدرآباد، 22فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ عربی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے تفسیر القرآن (آئی آر آئی ٹی اے کیو)، کیرالا کے اشتراک سے قومی سمینار بعنوان ”برصغیر میں تفسیر اور علومِ تفسیر (عربی تفاسیر کے خصوصی حوالے سے)“ کا 23فروری 2023 کو سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں 10 بجے صبح افتتاح عمل میں آئے گا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، صدارت کریں گے۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، صدر شعبہ و ڈائرکٹر سمینار کے بموجب جناب سید منور علی شہاب، ریکٹر، آئی آر آئی ٹی اے کیو، جناب سید موسی الکاظمی، جنرل سیکٹری، آئی آر آئی ٹی اے کیو اور پروفیسر این اے ایم عبدالقادر، آئی آر آئی ٹی اے کیومہمانانِ خصوصی ہوں گے۔پروفیسر سید راشد نسیم ندوی، صدر شعبۂ عربی، ایفلو، حیدرآباد کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر سید علیم اشرف خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گے۔ڈاکٹر محمد عبدالعلیم سمینار کے کنوینر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم کی ترقی میں دینی مدارس کا اہم رول
اردو یونیورسٹی میں لڑکیوں کے مدارس پر پروفیسر بورکر کا خطاب
حیدرآباد، 22 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ٔسماجیات میں انڈین سوشیالوجیکل سوسائٹی، نئی دہلی کی اقلیتی تحقیقی کمیٹی کے اشتراک سے ایک مدعو لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی کی استاذ ڈاکٹر ہیم بورکر نے ”لڑکیوں کے مدرسے کے اندر: روز مرہ کی باتیں و امنگیں“ اپنا لیکچر پیش کیا۔ڈاکٹر بورکر نے پیر کو منعقدہ لیکچر میں قوم اور خاندان کی ترقی، ونیز انفرادی امنگوں کی تکمیل میں دینی مدارس کے رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات، مذہبی فرائض اور باوقار انداز میں زندگی گزارنے کے لیے تربیت، مدارس کا طرۂامتیاز ہے۔ انہوں نے مختلف ریاستوں سے طالبات کے دینی مدارس کی مثالیں پیش کیں۔ اپنے لیکچر کے ذریعے، ڈاکٹر بورکر نے خاص طور پر دیگر مذاہب کے محققین کے لیے دینی مدارس میں تحقیق کے لیے درکار بہت سی اہم معلومات فراہم کیں۔ پروفیسر پی ایچ محمد، صدر شعبہ نے صدارت کی۔ ڈاکٹر خواجہ محمد ضیاءالدین، اسسٹنٹ پروفیسر و پروگرام کوآرڈینیٹر نے اختتامی ریمارکس کیے اور مبشر الدین فاروقی نے شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ مادری زبان کا انعقاد
حیدرآباد، 22فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ہندی سیل کے زیر اہتمام کل عالمی یومِ مادری زبان کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آن لائن ہندی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان مقرر پروفیسر کرن سنگھ اوٹوال، شعبۂ ہندی نے یومِ مادری زبان کے اہتمام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری ثقافت کی پہچان ہوتی ہے۔ کسی بھی ملک کے اتحاد میں اس کی قومی زبان کا اہم رول ہوتا ہے۔
ہندی آفیسر ڈاکٹر شگفتہ پروین نے کہا کہ مادری زبان کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر ہندی ٹیچنگ اسکیم کی ہندی ٹیچر ڈاکٹر سیما ورما نے عالمی یوم مادری زبان کی مبارکباد دی۔ اس ورکشاپ میں یونیورسٹی کے اساتذہ، اعلیٰ عہدیداران اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کی۔
MANUU Pr 22-02-2023.pdf