بر صغیر میں تفسیر اور علوم تفسیرپر مانو میںایک روزہ قومی سمینار
PressRelease
بر صغیر میں تفسیر اور علوم تفسیرپر مانو میںایک روزہ قومی سمینار
سید منور علی شہاب ،پروفیسر شیخ اشتیاق احمد،پروفیسر سید راشد نسیم ندوی اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد، 23 فروری (پریس نوٹ) شعبہ ¿ عربی ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور انٹر نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے تفسیر القرآن، کیرالہ کے زیرِ اہتمام ایک روزہ قومی سمینار بعنوان ’بر صغیر میں تفسیر اور علومِ تفسیر‘ کا آج سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم ،مانو کیمپس گچی باو ¿لی میں انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی طور پر جناب سید منور علی شہاب ،ریکٹر (IRITAQ), ، سید موسی الکا ظمی ،جنرل سیکریٹری (IRITAQ), اور پروفیسر این اے ایم عبدالقادر موجود رہے۔پروفیسر شیخ اشتیاق احمد،رجسٹرا ر مانونے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ پروفیسر سید راشد نسیم ندوی ،صدر شعبہ ¿ عربی، انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی، حیدرآباد (ایفلو) نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ پروفیسر عزیز بانو،ڈین اسکول برائے السنہ لسانیات اور ہندوستانیات ،مانو نے افتتاحی کلمات میں دکنی اور فارسی تفاسیر پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی،صدر ،شعبہ ¿ عربی مانو نے مہمانوں و شرکا کا استقبال کیا اور سمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈاکٹر عبدالعلیم نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عاطف عمران کی تلاوتِ قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔
شام میں منعقدہ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری، فینانس آفیسر انچارج نے کی۔ جبکہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، سابق کارگزار شیخ الجامعہ، مانو اور مفتی سید ضیاءالدین نقشبندی مہمانانِ اعزازی تھے۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، ڈائرکٹر سمینار نے اختتامی ریمارکس پیش کیے۔ ڈاکٹر محمد عبدالعلیم، کنوینر نے سمینار پر رپورٹ پیش کی۔ سید منور علی شہاب، سید موسیٰ الکاظمی، پروفیسر عبدالقادر نے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

------------------------------ ------------------------------ ------------------------------ ------------------------------ ------------------------------ ------------------------------ --------
گورنمنٹ ڈگری کالج، سنگاریڈی کی طالبات کا مطالعاتی دورۂ مانو
حیدرآباد، 23 فروری (پریس نوٹ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگاریڈی کی طالبات نے آج کالج پرنسپل ڈاکٹر حمیرا سعید کی نگرانی میں اور مانو الومنائی اسوسئیشن کے تعاون سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورہ میں کالج کی فیکلٹی ممبر محترمہ روحی ترنم بھی موجود تھیں۔ انجمن طلبا ئے قدیم ، اسسٹنٹ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر محترمہ عصمت فاطمہ نے طالبات کو مانو گرلز ہاسٹل اور سید حامد لائبریری کا معائنہ کروایا۔ اس کے علاوہ سنگاریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات نے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر، شعبہ اردو کا بھی دورہ کیا جہاں پر مختلف اساتذہ اور دیگر ذمہ داران نے ان طالبات کو یونیورسٹی میں موجود اعلیٰ تعلیمی مواقع کے متعلق معلومات فراہم کی۔ جناب محمد مصطفی علی سروری، اسوسیئٹ پروفیسر ایم سی جے نے دورہ کنندہ طالبات کے ساتھ تبادل خیال کرتے ہوئے انہیں سوچ سمجھ کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا۔ صدر انجمن طلبائے قدیم، اعجاز علی قریشی نے اس موقع پر کالج کی سبھی طالبات کے لیے تحفتاً یونیورسٹی کیلنڈر اور میگزین الکلام پیش کیے اور اعلیٰ تعلیم کی خواہش مند طالبات کو ہر طرح سے رہنمائی فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر المنائی اسوسی ایشن کے دیگر ذمہ داران بشمول ایوب خان بھی موجود تھے۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈاکٹر حمیرا سعید نے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر ، مانو اور انجمن طلبائے قدیم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔