Submitted by MSQURESHI on Fri, 02/24/2023 - 18:46
PRO Office Image مانو میں اسلامی مطالعات میں غیر مسلم دانشوروں کی خدمات پر قومی سمینار PressRelease

 

مانو میں اسلامی مطالعات میں غیر مسلم دانشوروں کی خدمات پر قومی سمینار

حیدرآباد، 24 فروری (پریس نوٹ) شعبہ اسلامک اسٹڈیز، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 28 فروری 2023صبح 10 بجے ”اسلامی مطالعات میں ہندوستانی غیر مسلم دانشوروں کی خدمات (مشترکہ تہذیب کا ورثہ)“ کے عنوان پر ایک روزہ قومی سمینار/ وبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ، پروفیسر سید عین الحسن کریں گے۔ پروفیسر محمد فہیم اختر ندوی، صدر شعبہ کے بموجب افتتاحی خطاب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، جنرل سیکریٹری، اسلامک فقہ اکیڈمی، انڈیا کا ہوگا۔ جبکہ کلیدی خطاب پروفیسر اختر الواسع، صدر نشین، خسرو فاؤنڈیشن، نئی دہلی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر پیکم ٹی سمویل، ڈائرکٹر ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر اقتدار محمد خاں، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی خصوصی خطاب کریں گے۔ اس سمینار میں ملک کی مشہور و معروف جامعات کے پروفیسر و اسکالرزتحقیقی مقالات پیش کر رہے ہیں۔ ان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، علی گڈھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، جامعہ ہمدرد نئی دہلی، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد، عالیہ یونیورسٹی کولکاتا ، ایفلوحیدرآباد، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر؛ غلام بادشاہ یونیورسٹی، جموں؛ مظہر الحق یونیورسٹی، پٹنہ؛اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، اونتی پورہ اور مانو کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے تقریباً 70 سے زائد شرکاءآن لائن اور آف لائن موڈ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ سمینار اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا، نئی دہلی؛ خسرو فاؤنڈیشن ، نئی دہلی، اور ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔

 

سمینار میں چھ آن لائن نشستوں کے علاوہ تین آف لائن علمی نشستیں ہوں گی جو مانو کے سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوں گی۔سمینار کا اختتامی اجلاس پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار کی صدارت میں شام 5 بجے منعقد ہوگا۔ سمینار کی آف لائن علمی نشستوں کو IMCMANUU کے یوٹیوب چینل پر لائیو نشر بھی کیا جائے گا۔ اس سمینار میں شرکت اور استفادہ کی درخواست کی گئی ہے۔

 

pressr242023.pdf