Submitted by MSQURESHI on Thu, 03/02/2023 - 10:58
مانو میں مولوی محمد باقر ہاسٹل کا افتتاح PressRelease

مانو میں مولوی محمد باقر ہاسٹل کا افتتاح

حیدرآباد، یکم مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے نو تعمیر شدہ مولوی محمد باقر بوائز ہاسٹل کا کل شام افتتاح انجام دیا۔ یہ لڑکوں کے لیے 5 واں اور یونیورسٹی کا بحیثیت مجموعی آٹھواں ہاسٹل ہے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے تعاون سے تعمیر کردہ بلاک میں 288 طلباء کی رہائش کی گنجائش ہے۔ یہاں معذور طلبہ کے لیے بھی خصوصی سہولتیں ہیں۔ ریڈنگ روم، ڈائننگ ہال، کچن، کامن روم ایریاءو دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔ پروفیسر سید عین لحسن نے طلبہ یونین، کو مشورہ دیا کہ وہ طلبہ کو یونیورسٹی میں دستیاب سہولتوں سے استفادہ کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی مختلف وزارتوں سے اشتراک کرتے ہوئے ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ کئی بین الاقوامی ادارے ، مانو کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ پروفیسر عین الحسن نے ساری دنیا میں ”مانو کمیونٹیز“ کی موجودگی کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے پرووسٹ اور ان کی ٹیم کی ہاسٹلس کے بہتر انتظامات کے لیے ستائش کی اور سیول سروسز کوچنگ اکیڈیمی طلبہ کی جائے رہائش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہاسٹل میں ایک پودا بھی لگایا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے بھی مبارکباد دی۔ اس موقع پر پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیِ طلبہ، پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹلس، پروفیسر وقار النسائ، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس، ڈاکٹر جمال الدین خان، انچارج فینانس آفیسر، جناب اشوک کمار کٹنا (چیف انجینئر، سی پی ڈبلیو ڈی)، جناب ناگیشور راﺅ، ایگزیکیٹو انجینئر، ڈاکٹر طارق احمد مسعودی، ڈاکٹر شیخ وسیم شیخ شبیر، تمام وارڈنس اور صد طلبہ یونین محمد فیضان بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان میں ’عربی زبان : مسائل اور امکانات‘ پر مانو میں آج سمینار

حیدرآباد، یکم مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبۂ عربی کے زیر اہتمام جامعہ حرمین شریفین عربی، انگریزی، اسلامی انسٹیٹیوٹ، حیدرآباد کے اشتراک سے ایک روزہ قومی سمینار ”ہندوستان میں عربی زبان: مسائل اور امکانات“ کا 2 مارچ کو صبح 10 بجے کانفرنس ہال، اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، صدر شعبۂ عربی کے بموجب پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II و ڈین اسکول برائے تعلیم و تربیت صدارت کریں گے۔ پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول برائے السنہ اجلاس کی سرپرست ہوں گی۔ پروفیسر سید جہانگیر، شعبۂ عربی، ایفلو، حیدرآباد کلیدی خطبہ دیں گے۔ ڈاکٹر جاوید ندیم ندوی، اسسٹنٹ پروفیسر ہدیۂ تشکر پیش کریں گے۔ ڈاکٹر محمد شاکر رضا، اسسٹنٹ پروفیسر عربی سمینار کے کنوینر ہیں۔