Submitted by MSQURESHI on Thu, 03/09/2023 - 09:59
PRO Office Image مانو ماڈل اسکول حیدرآباد، دربھنگہ اور نوح میں داخلے PressRelease

مانو ماڈل اسکول حیدرآباد، دربھنگہ اور نوح میں داخلے

مانو ماڈل اسکول حیدرآباد، دربھنگہ اور نوح میں داخلے
حیدرآباد، 8 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، ماڈل اسکول حیدرآباد، دربھنگہ اور نوح (میوات) میں اردو میڈیم میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ سی بی ایس سی سے ملحقہ ماڈل اسکول، حیدرآباد ، دربھنگہ (بہار) میں اول تا نویں اور گیارہویں اور ماڈل اسکول نوح (میوات) (ہریانہ) میں اول تا 9ویں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل مانو ماڈل اسکول ، حیدرآباد کے بموجب تمام اسکولوں میں جماعت اول میں داخلے کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 مارچ ہے۔ جبکہ دوم تا نہم داخلوں کا یکم اپریل کو آغاز ہوگا اور 13 اپریل تک اس کے لیے فارم جمع کیے جاسکتے ہیں۔ حیدرآباد اور دربھنگہ میں گیارہویں جماعت میں داخلے دسویں کے نتائج کے بعد شروع ہوں گے۔
داخلے کے خواہشمند، درخواست فارم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ درخواست فارم 20 روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ متعلقہ اسکول میں جمع کریں۔ تفصیلات کے لیے حیدرآباد میں040-24473770 ، دربھنگہ میں 06272-290566 اور نوح میں 01267-274886 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔