Submitted by MSQURESHI on Thu, 03/09/2023 - 16:13
PRO Office Image مانو میں ڈاکیومنٹری فلمسازی پر ورکشاپ PressRelease
 مانو میں ڈاکیومنٹری فلمسازی پر ورکشاپ
حیدرآباد، 09مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی جانب سے 16 تا 18 مارچ ڈاکیومنٹر فلم کی تیاری پر ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔یہ ورکشاپ انڈین ڈاکیومینٹری پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (IDPA)،ممبئی کے اشتراک سے اساتذہ، طلبائ، پیشہ ورانہ افراد اور دستاویزی فلمسازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے شرکائ12 مارچ 2023 تک اس لنک پر https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfs_vnvEHCb0qS1n3h5kXPTIE8n1U5hEgD5So2tFBswu8BeCg/viewform رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ورکشاپ میںمحدود نشستیں ہی دستیاب ہیں۔
جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر ،آئی ایم سی کے بموجب ورکشاپ کا مقصد شرکاءکو مو ¿ثر اور بامعنی دستاویزی فلمیں بنانے کے لیے درکار مہارتوں اور معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔ ورکشاپ کے دوران نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمی ماہرین بشمول صدر ،آئی ڈی پی اے شرکاءکی رہنمائی کریں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے جناب محمد مجاہد علی، پروڈیوسر I و ورکشاپ کنوینر سے 9885389140 یا ای میل mujahidalidd@gmail.com پر رابطہ کریں۔
 
 
مانو میں کہانی نویسی ورکشاپ کا اختتام
 

حیدرآباد، 09مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، لٹریری کلب ڈین بہبودیِ طلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ ورکشاپ "کہانی کیسے لکھیں" کا اختتامی اجلاس پروفیسر سید علیم اشرف، ڈین بہبودی طلبہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ میں لکھنے کی صلاحیت ہونا نہایت ضروری ہے- اس کی چھوٹی چھوٹی باریکیوں کو سمجھنا، نئے نئے موضوعات تلاش کرنا، کہانی سے متعلق تجسس پیدا ہونا طلبہ کے لیے ضروری ہے-مجھے امید ہے کہ اس ورکشاپ کے ذریعے طلبہ نے ان تمام باریکیوں کو سمجھا ہوگا- میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلبہ اور تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں- خصوصی طور پر پرتھم ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کے ڈاکٹر فیاض احمد اور ان کی ٹیم کا، جن کی نگرانی میں ہمارے طلبہ کو کہانی لکھنے سے متعلق اہم نکات سے روشناس کرایا گیا-
پرتھم ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کے کنٹنٹ ہیڈ ڈاکٹر فیاض احمد نے کہا کہ ہم نے کئی جگہ ورکشاپ کیے لیکن مانو کے طلبہ میں اس ورکشاپ سے متعلق جو شوق اور دلچسپی نظر آئی وہ قابل مبارکباد ہے- پرتھم ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کے دو ماہرین جناب عبدالحسیب اور جناب شو کمار نے بھی اظہار خیال کیا۔ یونیورسٹی کے کلچرل کوآرڈنیٹر جناب معراج احمد نے بھی طلبہ سے خطاب کیا ۔پروگرام کوآرڈنیٹر و ڈپٹی ڈین بہبودی طلبہ اور صدر لٹریری کلب ڈاکٹر فیروز عالم نے نظامت کی ذمہ داری انجام دی-
ورکشاپ میں شامل طالب علم طلحہ منان ، فہد خلیق ، محمد عمران اورانیفہ سلطان نے ورکشاپ کے دوران جو کچھ سیکھا اس پر اپنے تاثرات بیان کیے۔
 اختتامی اجلاس میں تمام کلب کے صدور، ڈی ایس ڈبلیو کی ٹیم، یونیورسٹی کے کئی اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلباءموجود تھے- آخر میں لٹریری کلب کے سکریٹری عبدالمقیت کے اظہارِ تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا-