Submitted by MSQURESHI on Tue, 03/14/2023 - 10:49
سوڈانی جامعہ کے وفد کا دورۂ مانو، پروفیسر عین الحسن سے ملاقات PressRelease

سوڈانی جامعہ کے وفد کا دورۂ مانو، پروفیسر عین الحسن سے ملاقات

 

 

حیدرآباد، 13 مارچ (پریس نوٹ) وائٹ نائل یونیورسٹی، سوڈان کے ایک وفد نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ پروفیسر الشاذلی عیسیٰ حماد، وائس چانسلر، وائٹ نائل یونیورسٹی کی قیادت میں اس وفد نے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں جامعات کے مابین یادداشت مفاہمت کے امکانات پر غور و خوض کیا۔ اساتذہ اور طلبہ کا تبادلہ، مشترکہ تحقیقی پراجیکٹس پر اشتراک کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I، پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II، پروفیسر علیم اشر ف جائسی، ڈین بہبودیِ طلبہ، پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، جوائنٹ ڈین کے علاوہ پروفیسر سلمان احمد خان، ڈین سائنسس، ڈاکٹر خواجہ ضیاءالدین اور ڈاکٹر جمیل احمد ، اسسٹنٹ ڈینس بھی موجود تھے۔

 

ڈیجیٹل اسپیس میں صنفی مساوات پر آج اردو یونیورسٹی میں سمپوزیم

حیدرآباد، 13 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبۂ تعلیمات نسواں کے زیر اہتمام، مانو انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر، میوزک کلب، ڈراما کلب، فلم کلب اور ادبی کلب کے اشتراک سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے سلسلے میں سمپوزیم کا 14 مارچ کو 3 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ سمپوزیم کا عنوان ”ڈیجیٹل اسپیس میں صنفی مساوات اور خواتین کاتحفظ“ ہے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر سیدہ ثمینہ فاطمہ، بانی رجسٹرار، انوراگ یونیورسٹی مہمانِ خصوصی ہوں گی۔ جناب محمد عارف علی خان، چیف فارنسک انالسٹ، ایس وی پی، نیشنل پولیس اکیڈیمی، حیدرآباد اور ڈاکٹر فرزانہ خان، پروگرام ہیڈ، مائی چوائس فاﺅنڈیشن اظہارِ خیال کریں گے۔ 4:30 بجے شام ایک ثقافتی پروگرام ”شامِ موسیقی“ منعقد ہوگا۔

 

مانو میں یونانی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

 

 

حیدرآباد، 13 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ریسڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی (آر ڈبلیو ایس) اور نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکن ڈزارڈرس (این آر آئی یو ایم ایس ڈی)، حیدرآباد کے اشتراک سے یونانی ہیلتھ کیمپ کا مانو کے ابن سینا مرکز برائے صحت میں اہتمام کیا گیا۔ ہفتہ کے دن منعقدہ کیمپ کا افتتاح پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے انجام دیا۔ 300 سے زائد طلبہ، اساتذہ، اسٹاف اراکین اور ارکان خاندان نے کیمپ سے استفادہ کیا۔

پروفیسر سید عین الحسن نے سوسائٹی کے اس اقدام کی ستائش کی اور روایتی اور متبادل ادویہ کے فوائد پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر احمد منہاج الدین، ڈائرکٹر انچارج این آر آئی یو ایم ایس ڈی نے جو یونانی ڈاکٹروں اور معاون عملہ پر مشتمل ٹیم کی قیادت کر رہے تھے نے کہا کہ وہ مانو کیمپس میں یونانی ریسرچ سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر فریدہ صدیقی، صدر نشین ہیلتھ کمیٹی، ڈاکٹر قطب الدین انصاری، ہیلتھ سنٹر اسٹاف، ڈاکٹر امتیاز عالم، صدر سوسائٹی، محمد حبیب احمد، جنرل سکریٹری اور ان کی ٹیم اس موقع پر موجود تھی۔