Submitted by MSQURESHI on Mon, 04/10/2023 - 15:30
مانو میں G20 ممالک میں تعلیم پر مباحثہ۔ پروفیسر عامر اللہ خان و دیگر کا خطاب PressRelease

معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ضروری

مانو میں G20 ممالک میں تعلیم پر مباحثہ۔ پروفیسر عامر اللہ خان و دیگر کا خطاب

حیدرآباد، 10 اپریل (پریس نوٹ) معیاری تعلیم کے لیے اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، کے زیرِ اہتمام آج یو جی سی یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت G20 ممالک میں تعلیم پر پینل مباحثہ میں ممتاز ماہر معاشیات پروفیسر عامر اللہ خان، ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ ، حیدرآباد نے اس خیال کا اظہار کیا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود،او ایس ڈی II نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ پروفیسر سید نجم الحسن، شعبۂ ریاضی، مانو اور محترمہ ووین وائیس تھامس، امریکہ نے ماہرین کے طورپر شرکت کی۔ مباحثہ میں شریک تینوں ماہرین نے جی 20 ممالک میں تعلیم کے حوالے سے اساتذہ، کلاس روم اور ٹکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ مباحثہ میں G20 کا قیام، اس کے مقاصد ،اس کی صدارت، ان ممالک میں تعلیمی صورتحال، باہمی اشتراک کی ضرورت اور افادیت، تکنیکی وسائل اور خانگی اداروں کے رول پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور شرکا کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئیے گئے۔ قبل ازیں پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی نے تمام مہمانوں و شرکا کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر مصبا ح انظر، اسسٹنٹ پروفیسر، سی پی ڈی یو ایم ٹی نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر طلبہ اور طالبات اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔شریک طلباءو طالبات میں G20 لوگو کی کیپ تقسیم کی گئی۔