شاذیہ تمکین کو اردو میں پی ایچ ڈی
PressRelease
شاذیہ تمکین کو اردو میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 13 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ اردو کی اسکالر شاذیہ تمکین دختر جناب محمد الطاف الرحمن کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”خواتین کے افسانوں میں تانیثی تصورات کا تنقیدی تجزیہ“ پروفیسر ابوالکلام کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 3 مارچ 2023 کو منعقد ہوا تھا۔