Submitted by nawaz on Sat, 09/28/2019 - 16:00
حیدرآباد شعبۂ انگریزی ، اسکول برائے لسانیات ، السنہ اور ہندوستانیات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، گچی باؤلی 500032 تلنگانہ Hyderabad School hod.english@manuu.edu.in صدرشعبۂ common-banner شعبۂ انگریزی اسکول آف لینگوئج لینگسوٹک اینڈ انڈولوجی

شعبہ انگریزی اپنے طلبا اور اسکالرز کو انگریزی زبان اور ادب کے عصری رجحانات سے لیس کرتا ہے۔ شعبہ ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے علاوہ ، بشمول بنیادی کورسز ،یونیورسٹی میں چلائے جارہے تمام انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے مضمون سے متعلق مخصوص کورسز ، اہلیت میں اضافے کے کورسز اور سی بی سی ایس کے مطابق جینرک کورسز چلاتا ہے۔ شعبہ یونیورسٹی کے تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لے یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے تعاون سے "انگریزی میں کمیونکیشن اسکل" کا کورس بھی چلاتا ہے۔ شعبہ کا مقصد طلبا کو نہ صرف ملازمت کے مقاصد کے لیے تیار کرنا ہے بلکہ معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھانا بھی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد انگریزی اور اردو میں ذو لسانی تحقیق کو فروغ دینا اور اختراعی اور بین شعبہ جاتی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ شعبہ پابندی سے قومی کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے۔ شعبہ میں تحقیق کے اہم  شعبے یہ ہیں: انگریزی زبان کی تاریخ ، انگریزی زبان کی تدریس ، صوتیات ، برطانوی ادب ، امریکی ادب ، دولت مشترکہ ادب ، انگریزی اردو ادب ، انگریزی اردو مطالعات ترجمہ ، مسلم ادب ، انگریزی میں ہندوستانی تحریر اور ادبی نظریہ اور تنقید۔

English 091-40-23008324 1 hod[dot]english[at]manuu[dot]edu[dot]in