Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/30/2019 - 11:51
اسلامی علوم اسلامیہ ، اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی Hyderabad School hod.islamicstudies@manuu.edu.in صدرشعبۂ Department of Islamic Studies شعبہ اسلامیہ اسکول برائے فنون و سماجی علوم

 

شعبہ اسلامک اسٹڈیز 2012میں قائم کیا گیا۔اس شعبہ میں ایم اے، پی ایچ ڈی اورڈپلوما ان اسلاک اسٹڈیز کے پروگرام فراہم ہیں ۔ساتھ ہی یہ شعبہ انڈرگریجویٹ طلبا کے لیے اسلامک اسٹڈیز کا بنیادی کورس بھی چلاتاہے۔شعبہ  نان سی جی پی اے پرچہ کے طورپر مدرسہ بیک گراؤنڈ سے نہ آنے والے طلبا کے لیے اسلامیات کا پرچہ پیش کرتا ہے اور مدرسہ بیک گراؤنڈ والے طلبا کے لیے 'دنیا کے بڑے مذاہب" پرچہ پیش کرتا ہے۔جدید تناظر میں اسلامک اسٹڈیز کی تدریس اور تحقیق کروانااس شعبہ کا اہم مقصد ہے۔دورحاضر میں اسلام بالخصوص اس کے سیاسی نظریات اور سماجی طرز عوامی مباحث کا مرکزبن چکا ہے۔اس کے علاوہ اسلام ہندوستان اور بحیثیت مجموعی پوری دنیا کے حوالے سے اپنی ثروت مند تہذیب و ثقافت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ انسانی زندگی کے مختلف میدانوں میں اس کے کارنامے انتہائی منفرد نوعیت کے ہیں۔ انسانیت کی ترقی و فلاح میں اس نے قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔یہ پہلو آج کی علمی دنیا میں تحقیق و مطالعہ کے موضوعات ہیں۔ شعبہ میں اسلامی علوم، ثقافت، تہذیب ، تصوف اور افکار اسلامی کے وسیع میدانوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے تاکہ محققین کو اسلامک اسٹڈیز کے موضوع پر تحقیق کی تربیت فراہم کی جاسکے۔

کارنامے :

طلبا کا نیٹ اور جے آرایف:

شعبہ کے قیام سے اب تک 7 طلبا نے قومی اہلیتی ٹسٹ (نیٹ) کامیاب کیا ہے۔ ایک طالبعلم نے جونیر ریسرچ فیلوشپ (جے آرایف) میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہر سال ایک یا دوطلبا نیٹ/ جےآرایف میں کامیاب ہورہے ہیں۔

 

گولڈ میڈلسٹ:

مانو میں کئی طلبا نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبا کی فہرست حسب ذیل ہے۔

مسٹر سید عبدالرشید، سال 2014

مسز ذیشان سارہ، سال 2015

مسٹر صالح امین، سال 2016

مسٹر ابوالکلام، سال 2017

مسٹر محمد صلاح الدین ، سال 2018

 

فارغین  کا پلیسمنٹ

کامیاب ہونے والے طلبا اعلیٰ سطحی طمانیت والی ملازمتیں حاصل کررہے ہیں۔ ان میں سے چند رج ذیل ہیں:

مسٹر سید عبدالرشید کا بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر اسلامک اسٹڈیز ، عالیہ یونیورسٹی کولکتہ میں تقررہوا۔

مس ذیشان سارہ کا بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر اسلامک اسٹڈیز، مانو میں تقررہوا۔

مسٹر صالح امین کا بحیثیت گیسٹ فیکلٹی اسلامک اسٹڈیز،ڈی ڈی ای مانو میں تقررہوا۔

 ان کے علاوہ کئی طلبا مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں منتخب ہوئے۔

مقابلوں میں انعامات: 

شعبہ کے طلبا نے مانو میں منعقدہ کئی مقابلہ جات جیسے آزاد ڈے تقریبات، کل یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ وغیرہ میں کئی انعامات جیتے اور دادوتحسین حاصل کی۔ ذیل میں ان طلبا کی فہرست درج ہے۔

سید عبدالرشید

اول انعام ،اردو تقریری مقابلہ، آزاد ڈے تقریبات مانو 2013

دوم انعام ،اردو تقریری مقابلہ، آزاد ڈے تقریبات مانو 2016

اول انعام، مضمون نویسی مقابلہ، آزاد ڈے تقریبات مانو، نومبر 2016

 25 جنوری 2018 کومانو میں منعقدہ قومی ووٹرز ڈے تقریبات کے موقع پر تقریری مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا۔

 

مسز ذیشان سارہ

سوم انعام ،اردو تقریری مقابلہ، آزاد ڈے تقریبات مانو،نومبر 2016

اول انعام، مضمون نویسی مقابلہ ، یوم خواتین تقریبات، مانو 2014

اول انعام، تقریری مقابلہ ، یوم خواتین تقریبات، مانو 2014

ترغیبی انعام، مضمون نویسی مقابلہ ، یوم خواتین تقریبات، مانو 2015

 

محمدعامر

سوم مقام ، کل یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ، آزادے ڈے تقریبات، 2017

دوم مقام، کل یونیورسٹی تقریری مقابلہ، 2017

دوم مقام ، کل یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ، آزادے ڈے تقریبات، 2018

 

محمد صلاح الدین

اول انعام ، کل یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ، آزادے ڈے تقریبات، 2018

اول مقام، بیت بازی مقابلہ، انداز پیش کش، آزاد ڈے تقریبات،2018

 

نوید السحر:

اول انعام ، کل یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ، آزادے ڈے تقریبات، 2017

اول انعام ، کل یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ، آزادے ڈے تقریبات، 2018

اول انعام، مضمون نویسی مقابلہ منجانب طلبا یونین، جشن بہاراں، 2019

 

Islamic-Studies 091-40-23008364 5 hod[dot]islamicstudies[at]manuu[dot]edu[dot]in