Submitted by MSQURESHI on Wed, 09/25/2019 - 14:43
حیدرآباد شعبۂ مینجمنٹ وَ کامرس، اسکول برائے کامرس و کاروباری انتظامیہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی باؤلی 500032 تلنگانہ Hyderabad School hod.bmc@manuu.edu.in صدرشعبۂ common-banner شعبۂ مینجمنٹ وَ کامرس Academic School اسکول برائے کامرس و کاروباری انتظامیہ

شعبہ انتظامیہ اور تجارت کا قیام تعلیمی سال-052004 میں اسکول برائے تجارت و کاروباری انتظامیہ کے تحت ایم بی اے پروگرام کے آغاز کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔ایم بی اے کا پروگرام چار تخصص کے مضامین کے ساتھ فراہم ہے: مالیاتی انتظامیہ، بازارکاری کا انتظامیہ، انسانی وسائل کا انتظامیہ، سیر و  میزبانی کا انتظامیہ۔ انتظامیہ کے عام مضامین ،جوکسی بھی انتظامیہ کے کورس کا لازمی جزو ہیں، کے علاوہ متعلقہ عملی میدانوں میں کیس اسٹڈیز، شخصیت کا ارتقاکے سیشنز، صنعت سے وابستہ ماہرین کے گیسٹ لکچرز، مختلف النوع عنوانات پر طلبا کے سمینار،انتظامی گیمس اورصنعتی دورے جیسے امور پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ۔اس پروگرام کا مقصدطلبا میں صنعت کا فہم بڑھانے اور کیرئیر کی ترقی کے لیے درکار مہارتوں کا حصول ہے ۔شعبہ میں اس وقت مطالعاتِ انتظامیہ میں  پی ایچ ڈی کے تحقیقی پروگرام بھی فراہم ہیں۔یہ تحقیقی پروگرام جدت کو فروغ دیتے ہیں اور ایسی سرگرمیوں پر مرکوز ہیں جو صنعت اور سماج سے متعلق مسائل کے حل میں کارآمدہو۔ نیز ایسے تجارت دوست رویے کے حامل ہیں جو بیرونی اشتراک کو بڑھاوادے سکتے ہیں۔شعبہ کی تحقیقی سرگرمیاں کئی اہم میدانوں پر مرکوز ہیں جن میں عمومی انتظامیہ، سیاحتی اور میزبانی انتظامیہ ، مالیاتی انتظامیہ، مارکٹنگ انتظامیہ  اورانسانی وسائل کا انتظامیہ شامل ہیں ۔شعبہ میں ایک انتہائی معاون تحقیقی ماحول موجود ہے جونوجوان محققین کی آنے والی نسل کو پروان چڑھائے گا۔

DMC 040-23120600 (EXTN: 3401,3410) 1 پروفیسر سنیم فاطمہ، صدر، شعبۂ مینجمنٹ وَ کامرس