Submitted by nawaz on Sat, 09/28/2019 - 16:34
حیدرآباد شعبہ عربی، اسکول برائے لسانیات، السنہ اور ہندوستانیات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی باولی‘ 500032 تلنگانہ Hyderabad School hod.arabic@manuu.edu.in صدرشعبۂ arabic شعبہ عربی Academic School اسکول آف لینگوئج لینگسوٹک اینڈ انڈولوجی

عربی زبان سامی خاندان کی ایک اہم زبان ہے اوراقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ شعبہ عربی کا قیام 2006 میں عمل میں آیا جس کا مقصدایسے اسکالرز کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو پورا کرنا تھا جو علمی اور کاروباری دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درکار مہارتوں سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ عربی زبان میں بھی عبور رکھتے ہوں۔ شعبہ کلاسیکی اور جدید عربی زبان اور ادب کے بارے میں معلومات کو پروان چڑھاتا ہے۔ شعبہ نے انسانی اقدار پر زور دیا ہے اور انھیں نصاب کا ایک لازمی جزو بنا دیا ہے۔ ساتھ ہی شعبہ کی توجہ طلبا کو تربیت دینے اور معروف قومی اور بین الاقوامی اداروں اور ایم این سیز میں تقرری کے مقصد کے ساتھ ساتھ  ترجمہ اور ترجمانی  میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ سابقہ طلبا کی ایک بڑی تعداد ملٹی نیشنل کمپنیوں جیسے ایمیزون ، فیس بک ، اور گوگل وغیرہ میں کام کر رہی ہے۔ شعبہ ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز اور تین جز وقتی پروگرام یعنی سرٹیفکیٹ برائے عربی مہارت ، عربی میں ڈپلوما اور پیشہ ور عربی میں ایڈوانسڈ ڈپلوما چلاتا ہے۔ شعبہ یو جی پروگراموں ، بی اے ، بی کام ، اور بی ایس سی کے لیے عربی زبان کے کورس بھی پیش کرتا ہے۔ تحقیقکے مضبوط شعبے ترجمہ ، جدید عربی ادب اور تحقیقی طریقہ کار ہیں۔

Arabic +91-9885700584 4 پروفیسرسیدعلیم اشرف - صدر شعبہ و پروفیسر - عربی hod[dot]arabic[at]manuu[dot]edu[dot]in