Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/30/2019 - 12:01
حیدرآباد شعبہ تاریخ ، اسکول برائے آرٹس اور سوشل سائنسز مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، گچی باؤلی 500032 تلنگانہ Hyderabad School hod.history@manuu.edu.in صدرشعبۂ Department of History شعبہ تاریخ اسکول برائے فنون و سماجی علوم

 شعبہ تاریخ کا قیام سال 2014 میں ہوا۔ شعبہ میں  اس وقت تاریخ میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کے پروگرام فراہم ہیں۔  شعبہ میں مختلف معروف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے تجربہ کار اساتذہ موجود ہیں۔شعبہ نے قومی مفادات، ملک کے اقدار،طلبا کے روزگار کی اہلیت اور خواتین و دیگر پچھڑے طبقات کی ترقی کے حوالے سے یونیورسٹی کے بنیادی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب تیار کیا ہے۔خاص طور پر شعبہ کا مقصد یہ ہے کہ معیاری تدریس و تحقیق کے عالمی معیارات کے ساتھ قومی یکجہتی اور کثیر تہذیبیت کی روح کو پروان چڑھایا جائے۔شعبہ کا منصوبہ ہے کہ سیاحتی انتظامیہ،علم عجائب خانہ (Museology) ، علمِ کتبات، علم سکہ جات اورانتظامِ آثاریات میں تحقیقی پروگرام  وڈپلوما اورصنعتی ترقی، ثقافتی سفارت کاری اور حکومت ہندکی پالیسی منصوبہ بندی سے متعلق کورسز کا آغاز کیا جائے۔

History EXTN: 3770 EXTN: 3771 8