نیشنل اردو سائنس کانگریس ۲۰۲۱ء


  • -
  • ONLINE

Contact Person

Event Description

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی

اسکول برائے سائنسی علوم

نیشنل اردو سائنس کانگریس ۲۰۲۱ء

(NUSC-2021)

۱۴اور ۱۵ ؍ جولائی۲۰۲۱ ء

’’بین علومی سائنسی تحقیق پر ٹکنالوجی کے اثرات‘‘

مانو کا تعارف :

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایک مرکزی یونیورسٹی ہے جو 1998 میں ایک پارلیمانی ایکٹ کےتحت قائم کی گئی۔ اس یونیورسٹی کا نام مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر رکھا گیا ہے ،جو کہ ایک ممتازمجاہدآزادی اور عالم تھے، جنہوں نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے ہندوستان میں تکنیکی ، سائنسی اور اعلیٰ تعلیم کی بنیاد رکھی تھی۔

یونیورسٹی کے مقاصد:

اردو زبان کی ترقی اور فروغ۔تکنیکی اور پیشہ وارانہ علوم کے ذریعہ تعلیم اردو زبان میں فراہمی۔روایتی و فاصلاتی تعلیم کے ذریعے خواہش مند افراد  کو اعلیٰ و معیاری تعلیم کی فراہمی ۔ تعلیم نسواں پر خاص توجہ مرکوز کرنا  ہے۔

اسکول برائے سائنسی علوم:

یونیورسٹی میں 2006 میں اسکول برائے سائنسی علوم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سائنس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں سائنسی شعور اور تخلیقی رجحان کو پروان چڑھانا ہے۔ اسکول برائے سائنسی علوم کے گرائجویشن کی سطح پرمختلف پروگرام پیش کئے جاتے ہیں:

1.   ریاضی، فزکس ، کیمسٹری                     2.    ریاضی، فزکس، کمپیوٹر سائنس              3.   نباتیات ، حیوانیات ، کیمسٹری

            بی۔ – ووکیشنل کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کےعلاوہ اسکول میں ایم ایس سی (ریاضی) اور پی ایچ ڈی میں ریاضی، فزکس ، کیمسٹری ، نباتیات  اور حیوانیات کے پروگرام بھی چلائے جاتے ہیں ۔

سائنس کانگریس کا مقصد :

•          اردو زبان میں سائنسی علوم کو مباحثہ و مشاورت کے ذریعے فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔

          "بین علومی سائنسی تحقیق پر ٹکنالوجی کے اثرات"

             پر تبادلہ خیال کے لئے سائنسدانوں اور سائنسی معلمین کو یکجاکرنا ہے ۔

•          نوجوان طلبہ اور محققین کی قابلیت کو پروان چڑھانا ہے۔

•          سائنسی رجحان کو بنیادی سطح پر فروغ دینا ہے۔

ذیل میں دئے گئے عنوانات پر مقالے پیش کئے جاسکتے ہیں

1.         ہیلتھ سائنس                                                          2.         ایگریکلچرل سائنس

3.         ماحولیاتی سائنس                                                    4.         پیور اور اپلائیڈ کیمسڑی

5.         پیور اوراپلائیڈ فزکس                                                          6.         پیور اور اپلائیڈریاضیات

7.         سائنس میں آئی سی ٹی کی اہمیت                                            8.         مواصلاتی سائنس ( کمیونیکیشن سائنس)

رجسٹریشن:

تقریباً تین سو الفاظ پر مشتمل اردو تشکیل شدہ تلخیص 25

 ؍جون 2021 تک (ترجیحاً دونوں ورڈ فائل کے طور پر اور پی ڈی ایف فار میٹ میں) ارسال کریں- nusc2021.manuu@gmail.com

قبولیت کے بارے میں معلومات  30؍ جون 2021 تک دی جائیں گی۔

ریفرینگ کے بعد پیش کردہ معیاری اور منتخب کردہ مکمل مقالے کانگریس کی پروسیڈنگس میں شائع کیے جائیں گے۔

ریسرچ اسکالرس اور طلبہ اگر 30 ؍جون 2021 کو یا اس سے پہلے مکمل مقالہ پیش کرتے ہیں تو وہ بہترین مقالے کے ایوارڈ کے اہل ہوں گے۔

تمام رجسٹرڈ شرکا کوای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

یہاں رجسٹریشن کریں

آرگنائزنگ کمیٹی :

سرپرست اعلیٰ: پروفیسرایس ایم۔ رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج

سرپرست:   پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج

چیئرپرسن:  پروفیسر پروین جہاں، ڈین ، اسکول برائے سائنسی علوم، مانو

کنوینر:  پروفیسر سید نجم الحسن، شعبۂ ریاضیات، اسکول برائے سائنسی علوم، مانو

نائب کنوینرز:   پروفیسر سلمان احمد خان ،ڈاکٹر ایس مقبول احمد، ڈاکٹر ایچ علیم باشا، ڈاکٹر افروز، ڈاکٹر سید صلاح الدین

اراکین:

ڈاکٹر خواجہ معین الدین، ڈاکٹر ارا خان، ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، ڈاکٹر مسرور فاطمہ، ڈاکٹر قسیم اللہ، ڈاکٹر سبھاش الہا ،ڈاکٹر پریہ حسن، ڈاکٹر معراج الاسلام رباب، ڈاکٹر عارف احمد، ڈاکٹر ماجد علی چودھری، ڈاکٹر علیم الدین، ڈاکٹر سیدوسیم راجہ، ڈاکٹر زینت فاطمہ، ڈاکٹر سید سعید الدین، ڈاکٹر عزیز الرحمٰن خان، ڈاکٹر کاشف خان، جناب ضیاء الرحمٰن، ڈاکٹر محمد آصف اور ایس او ایس کے نان ٹیچنگ اسٹاف۔