ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور قانون و زبان کی تدریس میں پی ایچ ڈی متعارف

Hyderabad,


اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز
ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور قانون و زبان کی تدریس میں پی ایچ ڈی متعارف
حیدرآباد، 19 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2024-25 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں لکھنؤ و سری نگر کے علاوہ مختلف ریاستوں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ اردو میڈیم میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔ جسے گذشتہ سال NAAC سے A+ گریڈ حاصل ہوا ہے۔ اس سال یونیورسٹی میں ایل ایل بی و ایل ایل ایم کے علاوہ قانون و مدرسہ میں زبان کی تدریس میں پی ایچ ڈی متعارف کیے گئے ہے۔
زبان کی تدریس میں پی ایچ ڈی کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال ایم ووکیشنل میں میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ اردو ثقافتی مطالعات اور تقابلی مطالعات میں پی ایچ ڈی اور دوسرے کورسز شروع کیے گئے تھے۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی پروگرام ( اردو،عربی، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعیات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات ، کمپیوٹر سائنس، اردو ثقافتی مطالعات ، تقابلی مطالعات، قانون، سماجی اخراج و شمولیتی پالیسی، مدرسہ میں زبان کی تدریس)؛ پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور ماسٹر آف لاء(ایل ایل ایم))؛ انڈر گریجویٹ پروگرام( بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)، بی ٹیک (سی ایس) (لیٹرل انٹری)، ایل ایل بی ، بی اے ایل ایل بی (آنرس) اور بی ایڈ) پیشہ ورانہ ڈپلوما ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،ا نفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز) اور پالی ٹیکنیک -ڈپلوما لیٹرل انٹری شامل ہیں۔ انٹرنس کی بنیاد پر داخلوں کے کورسز کی آخری تاریخ 20 مئی 2024 ہے۔
لکھنو ¿ اور سری نگر کیمپس میں پی ایچ ڈی دستیاب ہے۔ سی ٹی ایز دربھنگہ اور بھوپال میں ایم ایڈ، بی ایڈ اور پی ایچ ڈی (تعلیم)، سی ٹی ایز (سری نگر، آسنسول، اورنگ آباد، سنبھل ، نوح اور بیدر) میں بی ایڈ کورس دستیاب ہے۔ ڈپلوما انجینئرنگ کورسز پالی ٹیکنیک، دربھنگہ، بنگلور، کڑپہ اور کٹک میں موجود ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات ویب سائٹwww.manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔