آئی ٹی آئی میں پانچویں مرحلے کی کونسلنگ اور چنئی سائنس فیئر میں کامیابیاں
Hyderabad,
آئی ٹی آئی، مانو گچی باﺅلی میں پانچویں مرحلے کی کونسلنگ کا آج انعقاد
حیدرآباد، 28 ستمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی، مانو کی اطلاع کے مطابق آئی ٹی آئی مانو کے کورسز ڈرافٹسمین سیول، الیکٹریشین، الیکٹرانکس میکانک، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ ٹیکنیشین اور پلمبر کی مخلوعہ نشستوں پر داخلوں کے لیے پانچویں مرحلے کی داخلہ کونسلنگ کم واک ان ایڈمیشن 29 اکتوبر کو صبح 9:30 بجے سے شروع ہونے جارہا ہے۔
پلمبنگ میں داخلوں کے لیے آٹھویں کامیاب اور دیگر کورسز میں داخلوں کے لیے دسویں کامیاب طلباءو طالبات داخلے کے اہل ہیں۔ خواہشمند امیدوار اپنے سرٹیفکیٹس کے ساتھ کونسلنگ میں شرکت کر کے داخلہ لے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ان فون نمبرات 040-23008428یا 9440692452پر ربط کریں۔
============================
چنئی سائنس فیئر میں مانو ماڈل اسکول کی طالبات کو انعام
Photo belongs to this News.
حیدرآباد، 28 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ماڈل اسکول واقع فلک نما، حیدرآباد کی طالبات کو چنئی کے سائنس فیر میں تیسرا انعام حاصل ہوا۔ ڈاکٹر کفیل احمد، انچارج پرنسپل ماڈل اسکول، حیدرآباد کے بموجب گیارہویں جماعت کی طالبات سعدیہ بیگم اور مرزا زویا بیگم کی جانب سے تیار کردہ تحقیق پر مبنی سائنس پراجیکٹ کو ثناءماڈل اسکول، پوناملے، چنئی میں منعقدہ سائنس فیئر میں تیسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
آرگنائزیشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس اینڈ اسوسئیشن آف ٹامل ناڈو (OMEIAT) کی جانب سے 17 ویں قومی سائنس فیئر کا 24 اکتوبر کو چنئی میں انعقاد عمل میں آیا تھا۔ مانو ماڈل اسکول کی طالبات نے ”ایفیکٹ آف یو وی - سی ایریڈئیشن آن سیڈ جرمنیشن اینڈ سیڈلنگ پیرامیٹرس اِن رائس اینڈ وہیٹ سیڈس“ کے موضوع پر اپنا پراجیکٹ تیار کیا تھا۔ اسکول کے ٹیچر وسیم الدین محمد، پی جی ٹی بائیو ٹیکنالوجی، مانو ماڈل اسکول نے اس پراجیکٹ میں طالبات کی رہنمائی کی تھی۔ تیسرے انعام کے طور پر ایوارڈ میں ان طالبات کو یادگاری تحفہ اور صداقت نامۂ تحسین حاصل ہوئے۔
سائنس فیئر میں ڈاکٹر عبدالواسع محمد، سائنٹسٹ و ڈائرکٹر ایس یو ای ایم پی چیاریٹیبل ٹرسٹ، حیدرآباد اور ڈاکٹر محمد رضوان، سائنٹسٹ و ڈائرکٹر سواریز کلین ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد بحیثیت مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ پرنسپل ماڈل اسکول نے طالبات اور نگران پراجیکٹ کو مبارکباد دی اور ان کی ستائش کی۔