آئی ایم سی مانو یوٹیوب چینل نے ایک لاکھ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرلیا

Hyderabad,


آئی ایم سی مانو یوٹیوب چینل نے ایک لاکھ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرلیا
حیدرآباد، 6 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اردو تعلیم کو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم یوٹیوب پر جوڑنے کی کامیاب کوششوں کا آغاز 2013ءمیں کیا تھا۔ ڈائرکٹر میڈیا سنٹر رضوان احمد کی اطلاع کے مطابق آئی ایم سی مانو کے تعلیمی یوٹیوب چیانل نے ایک لاکھ صارفین کا اہم سنگ میل پار کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف مانو کی تعلیمی کاوشوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اعتراف ہے بلکہ اردو زبان میں ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے سمت مانو کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ یوٹیوب چینل پر 3,051 ویڈیوز دستیاب ہیں۔ جب کہ ویوز 80 لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی کسی مرکزی یونیورسٹی کے یوٹیوب چینل نے یہ سنگِ میل عبور کیا ہے، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت معیاری اور مساوی تعلیم کے فروغ کے وژن سے مطابقت رکھتا ہے۔ آئی ایم سی مانو کا یوٹیوب چینل اردو زبان میں مفت اور معیاری تعلیمی مواد فراہم کرنے والا ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا ہے، جسے دنیا بھر کے ناظرین، خاص طور پر اردو بولنے والے افراد، نے بے حد سراہا ہے۔
چینل پر پیش کیے جانے والے اہم سلسلوں میں ای-مواد، مانو نالج سیریز، شاہینِ اردو اور اردو نامہ شامل ہیں، جو نہ صرف تعلیمی ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ اردو زبان اور ثقافت کی ترویج و تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس تاریخی موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر سید عین الحسن نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ "آئی ایم سی مانو کی یہ کامیابی پوری یونیورسٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ یہ سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اردو زبان کو عالمی سطح پر نہ صرف متعارف کرایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے تعلیمی میدان میں بھی نئی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں۔ میں آئی ایم سی کی پوری ٹیم کو ان کی انتھک محنت اور تخلیقی کوششوں پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
آئی ایم سی مانو کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر رضوان احمد نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "یہ کامیابی ہم سب کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔ ہم اردو زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ناظرین کا اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔"
یہ کامیابی صرف ایک آغاز ہے۔ آئی ایم سی مانو اپنے ناظرین کو معیاری تعلیم اور اردو کے ثقافتی ورثے سے جوڑنے کے لیے مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ اگر آپ نے ابھی تک سبسکرائب نہیں کیا تو آج ہی آئی ایم سی مانو یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu کا حصہ بنیں اور اردو میں سیکھنے کے اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیں۔

 

صنفی بنےاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے 16 دن کی شعور بےداری مہم
حیدرآباد، 6 دسمبر (پریس نوٹ) مرکز برائے مطالعات نسواں، داخلی شکایات کمیٹی(ICC) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اشتراک سے ”صنفی بنےاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے 16 دن کی شعور بیداری مہم“ کا اہتمام کےا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ، /9 دسمبر 2024 کو ایک پینل مباحثہ کے آئی ایم سی پریویو تھیئٹر میں دوپہر 3 تا 4 بجے منعقد ہوگا۔
اس پینل مباحثہ میں حصہ لینے والے ماہرین میں جناب ایس اے ھدیٰ ، ریٹائرڈ IPS آفیسر، پروفیسر تبرےز احمد، ڈےن اسکول آف لاءاور ڈاکٹر فرزانہ خان، پروگرام ہےڈ، مائی چوائسس فائونڈیشن شامل ہےں۔اس پروگرام کے کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر شاہدہ،ڈین ،اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس اور ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعات نسواں، مانو نے تمام مدعوئین سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔