مانو کے اسٹاف رکن جناب راجیش کمار کا انتقال

Hyderabad,


مانو کے اسٹاف رکن جناب راجیش کمار کا انتقال
حیدرآباد، 30 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، پالی ٹیکنیک دربھنگہ، بہار کے اسٹاف رکن جناب راجیش کمار کا 29 اپریل کو بعمر 45 سال انتقال ہوگیا۔
جناب راجیش کمار 30 مئی 2009ءسے یونیورسٹی کے دربھنگہ پالی ٹیکنیک کالج، بہار بحیثیت اپر ڈویژن کلرک وابستہ تھے۔پسماندگان میں اہلیہ رمیہ نیپ اور دو دختران رِشِتا راج اور آرادھیا راج شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی میں آج ایک آن لائن تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، پروفیسر فیض احمد، پرنسپل سی ٹی ای دربھنگہ، ڈاکٹر محمد اشرف، پرنسپل پالی ٹیکنیک دربھنگہ، ڈاکٹر اشوک کمار بیٹھا، سیکشن آفیسر ایس آر سی امراوتی، جناب محمد شاہنواز علی قریشی، جنرل سکریٹری میوا اور دوسروں نے آنجہانی کے ارکان خاندان سے تعزیت کی۔