مانو کے ہیلتھ سنٹر فارماسسٹ جناب سید رضوان علی کا انتقال

Hyderabad,


مانو کے ہیلتھ سنٹر فارماسسٹ جناب سید رضوان علی کا انتقال

حیدرآباد، 10 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹر جناب سید رضوان علی ولد سید فائق علی کا 7 مئی بروز جمعہ بعمر 42 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 21 فروری 2007ءسے یونیورسٹی میں برسرخدمت تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ نصرت بیگم کے علاوہ ایک فرزند شایان ثمر شامل ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، نے مرحوم کے ارکان خاندان سے تعزیت کی۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی میں آج ایک آن لائن تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، جناب وجیہہ الشمس، لیب ٹیکنیشین؛ جناب تمیم الدین خواجہ، ایکسرے ٹیکنیشین؛ جناب بی بکشاپتی، نائب صدر مانو ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ پروفیسر محمد فہیم اختر ندوی نے دعائے مغفرت کی۔ جناب غلام محمد عبداللہ کی قرات کلام پاک سے نشست کا آغاز ہوا۔