Submitted by MSQURESHI on Mon, 08/01/2022 - 09:39
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی طلبہ کے لیے جاب میلہ PressRelease

اُردو یونیورسٹی طلبہ کے لیے جاب میلہ

حیدرآباد، 29جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل اور دکن بلاسٹرس، حیدرآباد کے اشتراک سے مانو طلبہ کے لیے یکم اگست 2022ءکو 11 بجے دن تا 4:30 بجے ، اسپورٹس کمپلیکس، یونیورسٹی کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں جاب میلے کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹی اینڈ پی سیل کے بموجب صرف مانو کے فارغ التحصیل یا فائنل سمسٹر کے طلبہ کے لیے منعقد ہونے والے اس جاب میلہ میں تقریباً 40 آئی ٹی و دیگر کمپنیاں حصہ لیں گی۔ جناب محمد منان اللہ خان، صدر نشین، دکن بلاسٹرس کے تعاون سے جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ طلبہ بایوڈاٹا کے 10 سیٹ کے ساتھ لائیں۔ مزید تفصیلات موبائل نمبرات 9848171044 یا 8374315052 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مانو میں اردو صحافت پر بین الاقوامی کانفرنس

تلخیص بھیجنے کی آخری تاریخ میں 25 اگست تک توسیع

              حیدرآباد، 29 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی جانب سے رواں سال نومبر میں منعقد کی جانے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”اردو میڈیا: ماضی، حال اور مستقبل“ میں پیش کیے جانے والے مقالوں کی تلخیص بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

              پروفیسر احتشام احمد خان،کنوینر کانفرنس و ڈین اسکول آف ایم سی جے کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں سے بڑے پیمانے پر موصول ہونے والی گزارشات کے پیش نظر مقالوں کی تلخیص بھیجنے کی آخری تاریخ میں 25 اگست 2022 تک توسیع کی گئی ہے۔

              انہوں نے کہا کہ تلخیص کی تنقیح کے بعد ایڈیٹوریل بورڈ 10 ستمبر 2022 تک شرکا (جن کی تلخیص منتخب کی جاتی ہے) کو اپنا مکمل تحقیقی مقالہ جمع کرنے کو کہے گا۔ مقالے بھیجنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2022 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی جانچ پڑتال کے بعد ایڈیٹوریل بورڈ 5 اکتوبر 2022 تک ان کی منظوری کے حوالے سے شرکا کو مطلع کرے گا۔ مقالے کی قبولیت پر مقالہ نگاروں کو رجسٹریشن فیس 30 اکتوبر 2022 تک ادا کرنی ہو گی۔ تلخیص اور حتمی مقالے بھیجنے کا ای میل ایڈریس kusbc200ic@gmail.comہے۔

              واضح رہے کہ 13، 14 اور 15 نومبر کو منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کا بنیادی مقصد اردو صحافت کے 200 سالہ جشن کو یادگار بنانا ہے اور اس میں پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالات اردو صحافت کے شاندار ماضی اور خاص طور پر عالمی تناظر میں امن کے پھیلاواور اس کو فروغ دینے میں اس کے کردار اور شراکت داری کے متعلق ہوں گے۔

 

              اس بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالے پیش کرنے کے خواہاں ملکی و غیر ملکی ریسرچ اسکالرز، ماہرین تعلیم، صحافی اور دیگر افراد تین زبانوں اردو، ہندی یا انگریزی میں اپنے مقالوں کی تلخیص بھیج سکتے ہیں، جس کے الفاظ کی تعداد 500 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ویب ایڈریس https://manuu.edu.in/sites/default/files/Event/Files/2022-06/IC-002.pdf پر کلک کریں۔