common-banner
شعبہ سماجیات
common-banner
شعبہ سماجیات
common-banner
شعبہ سماجیات
  • 0
  • 1
  • 2
Prof. P. H. Mohammad

پروفیسر پی. ایچ. محمد

صدر شعبہ و پروفیسر

Email Id :hothur17@yahoo.com

Phone :091-9866399577


Profile of پروفیسر پی. ایچ. محمد

پروفیسر پی ایچ محمد فی الحال سماجیات کے پروفیسر ہیں اور شعبہ سماجیات، مانو کے صدر شعبہ ہیں۔ ماضی میں وہ اسکول برائے آرٹس اور سوشل سائنسز ،مانو کے ڈین رہ چکے ہیں۔ وہ ایک سرگرم سماجی محقق ہیں اور انہوں نے حیدرآباد میں واقع ایک موقر یونیورسٹی حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے سماجی بشریات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے بشریات میں تربیت حاصل کی ہے۔ مانو جوائن کرنے سے قبل وہ مختلف معروف اداروں سے وابستہ تھے اور انہوں نے مختلف ولایتی اداروں جیسے یواین ڈی پی، ورلڈ بنک، آئی ایل او، ای ایس آر سی وغیرہ کے اسپانسر کردہ اسائنمنٹس پر کام کیا جس میں انہوں نے سماجیاتی اہمیت والے موضوعات کا احاطہ کیا۔ چنانچہ اس طرح پروفیسر محمد نے مختلف تنظیموں میں جو متنوع ترقیاتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل کیا اور اس طرح اپنے پیشہ ورانہ اور تعلیمی پس منظر اور ساتھ ہی ساتھ اپنی اس استعدادکو بڑھانے کا کام کیا جس نے انہیں انسانی ترقیاتی موضوعات کو بڑے تناظر میں دیکھنے کے قابل بنایا۔ انہوں نے 2007 میں مانو جوائن کیا اور وہ مرکز برائے سماجی اخراجیت اور شمولیتی پالیسی ( سسیپ) میں ریڈر/اسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدہ پر فائز ہوئے اور انہوں نے اس شعبہ کے بانی ڈائرکٹر (انچارج) کی حیثیت سے مرکز کی ادارہ جاتی تعمیر میں اہم تعاون دیا اور اسے ملک کے ایک بڑے اہم مرکز کی صورت میں تراشا۔ انہیں سماجی طورپر خارج شدہ گروپس جیسے قبائلیوں، اقلیتوں وغیرہ ، سماجی عدم مساوات ، تعلیم کی سماجیات ، عوامی سطح کی گورننس، مذہبی طبقات، پیشہ ورانہ گروپس ، انٹرپرینرشپ، اور سماجی تبدیلی وغیرہ کے متعلق امور کا زبردست تجربہ ہے۔ پروفیسر پی ایچ محمد مختلف تعلیمی/ پیشہ ورانہ مجالس میں رکن کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں اور انہوں نے مختلف تحقیقی پراجکٹس کو انجام دیا ہے اور مختلف سیمناروں/ کانفرنسوں میں متنوع موضوعات پر پیپرز پیش کے علاوہ کئی کتب بھی تصنیف کی ہیں۔