مانو کے فاصلاتی کورسز میں یو جی نتائج کے منتظر طلبہ کو موقع

Hyderabad,


مانو کے فاصلاتی کورسز میں یو جی نتائج کے منتظر طلبہ کو موقع

حیدرآباد، 16 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم (ڈسٹنس موڈ) کے تحت داخلے جاری ہیں۔ داخلوں کے لیے بی ایڈ اور ایم بی اے کے لیے توسیع شدہ آخری تاریخ 26 ستمبر ہے جبکہ بقیہ تمام کورسز کے لیے آخری تاریخ 10 اکتوبر مقرر ہے۔
مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم کے ڈائرکٹر پروفیسر رضاءاللہ خان کے مطابق ایسے انڈر گریجویٹ طلبہ جو اس وقت چھٹے سمسٹر کے امتحان میں شرکت کر رہے ہیں یا امتحان دے چکے ہیں اور نتائج کے منتظر ہیں، فاصلاتی طرزِ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ انہوں نے اپنے تمام سابقہ امتحانات کامیاب کرلیے ہوں۔
اہل طلبہ مقررہ اہلیت کے معیار اور متعلقہ پروگرام کی دیگر داخلہ شرائط کی تکمیل سے مشروط، سمرتھ ایڈمیشن پورٹل https://manuuadmission.samarth.edu.in/ کے ذریعے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ کی درخواستوں پر عارضی داخلے کے لیے غور کیا جائے گا، تاہم انہیں اپنا حتمی نتیجہ 31 اکتوبر 2026 تک جمع کرانا ہوگا۔ مقررہ مدت کے اندر حتمی نتیجہ جمع نہ کرانے کی صورت میں عارضی داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔