اردو یونیورسٹی کے یو جی ریگولر کورسز میں داخلوں میں توسیع

Hyderabad,


 اردو یونیورسٹی کے یو جی ریگولر کورسز میں داخلوں میں توسیع
کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ پورٹل 31 مئی تک کھلا رہے گا
حیدرآباد، 28 مئی (پریس نوٹ)تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے تمام سنٹرل یونیورسٹیوں بشمول مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2022 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کے لیے رجسٹریشن پورٹل https://cuet.samarth.ac.in/ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور نئی درخواستیں 31 مئی رات 9 بجے تک دوبارہ داخل کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پرانی یا نامکمل درخواستوں کی بھی 31 مئی تک آئی ڈی پاسورڈ کے ذریعہ تکمیل یا تصحیح کی جاسکتی ہے۔ امیدواروں سے موصول ہوئی نمائندگیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وضاحت کے لیے این ٹی اے کو cuet_ug@nta.ac.in پر ای میل یا 01140759000 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
یو جی ریگولر کورسز کا تفصیلی پراسپکٹس manuu.edu.in پر بھی دستیاب ہے۔بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (پالی ٹیکنیک طلبہ کے لیے لیٹرل انٹری کے تحت داخلہ) جیسے تکنیکی اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن، میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس میں داخلے دستیاب ہیں۔ داخلہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں لیا جائے گا۔
اسی دوران اردو یونیورسٹی میں انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر،۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور گریجویشن میں بی ایڈ، پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) میں آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم جون ہے۔
میرٹ کی اساس پر پوسٹ گریجویٹ، سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما پروگرامس بھی دستیاب ہیں۔ میرٹ اساس کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر ہے۔
مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹیفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔