ملک کے 20 مراکز پر مانو انٹرنس ٹسٹ کا آج سے آغاز

Hyderabad,

حیدرآباد، 4 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 5 تا 7 جولائی منعقد ہوں گے۔ ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات کی اطلاع کے بموجب شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ ملک کے مختلف حصوں میں 20 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے۔ تمام پی ایچ ڈی پروگرامس، ایم بی اے، ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، پالی ٹیکنک کے لیے انٹرنس ٹسٹ ہو رہے ہیں۔

انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، لکھنو (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سیوان (بہار)، سری نگر (جموں و کشمیر) اور وارانسی (اتر پردیش) میں منعقد ہوگا۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔اردو یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلہ مرکزی جامعات کے مشترکہ انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ دیا جارہا ہے۔

پروفیسر محمد مشاہد،سپرنٹنڈنٹ امتحانات، حیدرآباد کیمپس کے بموجب ہیڈ کوارٹر س میں امتحان اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا۔ امیدوار امتحان کے دن اپنے ہمراہ ہال ٹکٹ، اصل شناختی کارڈ، بلیو/بلیک بال پانٹ پن لائےں۔ ماسک لازمی طور پر لگائیں، بنا ماسک امتحان ہال میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔کووڈ 19 احتیاطی اقدامات کے تحت طلبہ اپنے لیے شفاف بوتلوں میں پانی لائیں۔ کسی بھی طرح کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل امتحان مرکز پر پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس دوران، میرٹ کی بنیاد پر داخلے والے پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر دستیاب ای پراپکٹس میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

اردو یونیورسٹی میں ”اوپن مائک“ کا انعقاد

حیدرآباد، 4 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ڈرامہ کلب کے زیر اہتمام ”اگنائٹڈ مائنڈس“ (روشن دماغ) سلسلے کے تحت ماہ لقا بائی چندا ایمفی تھیئٹر میں اوپن مائک پروگرام کا ہفتے کی شام انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں طلبہ نے مزاحیہ خاکے، ڈرامے، قصہ گوئی، لوک گیت وغیرہ پیش کیے۔

جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اوپن مائک پروگرام طلبہ کو اپنی چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد یونیورسٹی میں موجود ”ہیروں“ کو تلاش کرنا ہے۔ اس کے تحت انہیں ہندوستان کی متنوع ثقافتوں کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ کے پہلے سنیچر کو ایمفی تھیئٹر میں یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

پروگرام کی ابتداءمیں فاطمہ سجدہ خانم نے نظم ”اے رائڈ ٹو ہیون“ (جنت کی سیر) سنائی، اشرف نے مزاحیہ خاکہ، متین اشرف نے ”لامکاں“ کے زیر عنوان کہانی ، طلحہ منان ”اسیروں کے نام“ نظم ، مظہر اور مصباح نے ”فلاپ شو“ کامیڈی ایکٹ پیش کیا۔ عبدالقادر نے مونو ایکٹنگ کے ذریعے طلبہ میں خود کشی کے رجحانات پر روشنی ڈالی۔ ابرار اور کُمیل خان نے کامیڈی آئٹم پیش کرتے ہوئے ماحول کو قہقہہ بردوش کردیا۔ سہراب عالم نے بہاری چرواہے کا لوک گیت پیش کیا۔ آخر میں ڈرامہ کلب کے فنکاروں نے موبائل کے حد سے زیادہ استعمال پر ایک خاکہ اسٹیج کیا۔