Submitted by MSQURESHI on Fri, 05/12/2023 - 17:05
طلبہ میں دلچسپی کی برقراری اساتذہ کا سب سے بڑا چیلنج PressRelease

طلبہ میں دلچسپی کی برقراری اساتذہ کا سب سے بڑا چیلنج

اُردو یونیورسٹی شعبہ تعلیم و تربیت میں ڈاکٹر قاضی سراج اظہر کا لیکچر

 

 

 

 

حیدرآباد، 12 مئی (پریس نوٹ) اُستاد کے سامنے، دوران تدریس سب سے پہلا اور بڑا چیلنج طلبہ کی دلچسپی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔موثر تدریسی حکمت عملی اپناکر، اساتذہ اپنے طلبہ میں تعلیم کے تئیں دلچسپی پیدا کرسکتے ہیں اور اگر طلبہ کو اُن کی مادری زبان کے ذریعے تعلیم دی جائے تو وہ بہ آسانی سیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے، اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر قاضی سراج اظہر نے کل مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم و تربیت میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کی۔

صدارتی خطاب میں پروفیسر عین الحسن نے اسکول آف ایجوکیشن کے اساتذہ اور طلبہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور سبھی سے اپیل کی کہ یونیورسٹی کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے ڈین پروفیسر صدیقی محمد محمود نے کہا کہ تدریس ایک اہم فن ہے اور اس کے اپنے چیلنج ہوتے ہیں۔ پروفیسر محمد مشاہد صدر شعبہ نے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار، پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I، شہہ نشین پر موجود تھے۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ کے ہاتھوں ، ڈاکٹر روبینہ کی تحریر کردہ، کتاب بعنوان ”شخصیت کے اِرتقاءمیں ہم نصابی سرگرمیوں کا کردار“ کی رسمِ اجراءعمل میں آئی۔ ڈاکٹر نجمہ بیگم کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا جبکہ ڈاکٹر فرحت علی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔خطاب کے بعد، مہمان مقرر ڈاکٹر قاضی سراج اظہر نے طلبہ اور اساتذہ کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیئے۔

ڈاکٹر مومن سمیہ، ڈاکٹر وی ایس سومی، محترمہ رابعہ اسماعیل، جناب جہانگیر عالم، ڈاکٹر افشاں عبدالکریم اور ڈاکٹر پی موتھاسوامی نے انتظامات میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر شمشاد بیگم نے مہمان مقرر کا تعارف پیش کیا۔ پروگرام کا آغاز محمد نعمت علی، متعلم ایم ایڈ کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔

 

مانو میں پوسٹر سازی مقابلہ

 

 

حیدرآباد، 12 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ تعلیم و تربیت میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت کل ایک پوسٹر سازی مقابلہ بعنوان ”ایک زمین، ایک خاندان ، ایک مستقبل“ منعقد ہوا۔ ایم ایڈ، بی ایڈ اور ڈی ایل ایڈ کے طلبہ نے اس میں حصہ لیا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین؛ پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبہ نے شرکاءکی حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر اشونی، ڈاکٹر سومی وی ایس، ڈاکٹر صمد تاژے وڈکیل ، ڈاکٹر جرار احمد، ڈاکٹر پروینی پنڈاگلے نے انتظامات کیے۔ ثروت جہاں (ڈی ایل ایڈ) نے پہلا، سعدیہ شبنم (ڈی ایل ایڈ) نے دوسرا اور بشریٰ فاطمہ (بی ایڈ) نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ ڈاکٹر عصمت فاطمہ، جناب پی حبیب اللہ اور محترمہ نسرین احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

MANUU Pr 12-05-2023.pdf