Submitted by MSQURESHI on Tue, 05/16/2023 - 16:15
پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں ٹی یو ڈبلیو جے ایف اردو صحافیوں کی قومی کانفرنس کے پوسٹر کا اجرا PressRelease

پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں ٹی یو ڈبلیو جے ایف اردو صحافیوں کی قومی کانفرنس کے پوسٹر کا اجرا

 
 

 

 

حیدرآباد، 16 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریش( ٹی یو ڈبلیو جے ایف ) کے ایک وفد نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے پیر کی شام ملاقات کی۔ فیڈریش کی جانب سے اردو صحافیوں کے لیے ایک روزہ قومی کانفرنس 28 مئی اتوار کو خواجہ منشن فنکشن ہال، مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں منعقد کی جاری ہے۔ وفد نے وائس چانسلر کو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پروفیسر عین الحسن نے قومی کانفرنس کے پوسٹر کا اجراءانجام دیا۔ وفد میں حبیب علی الجیلانی، کنوینر کانفرنس، سید غوث محی الدین، جنرل سکریٹری، ایم اے قادر فیصل، سید عظمت علی شاہ، نائب صدور اور محمد زبیر شامل تھے۔

سید غوث محی الدین کے مطابق اس قومی کانفرنس میں نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دیگر ریاستوں کے اردو صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرنے کی توقع ہے۔ ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ اردو صحافیوں کو کانفرنس میں شرکت کے لیے 25 مئی سے پہلے آن لائن گوگل فارم https://forms.gle/jumeEcu514V5uGGw9  پر کرنا ہوگا۔ قومی کانفرنس میں شرکت اور رجسٹریشن سے متعلق مزید معلومات کے لیے فون نمبرات 9666306933, 9885157378, 9985937610پر ربط کیا جا سکتا ہے۔

 

مانو این سی سی یونٹ کا جی 20 لیکچر و کوئز مقابلہ

 

 

 

حیدرآباد، 16 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت مانو این سی سی سب یونٹ (1 (تلنگانہ) آرٹلری بیٹری حیدرآباد گروپ) کے زیر اہتمام جی 20 خصوصی لیکچر اور جی 20 کوئز مقابلہ کا حال ہی میں انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، این سی سی کوآرڈینیٹر کے بموجب ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک، حیدرآباد نے خصوصی لیکچر دیا۔ لیکچر میں انہوں نے ہندوستان کو جی 20 کی صدارت کے اعزاز اور اس کی اہمیت پر اپنے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے روشنی ڈالی۔ لیکچر کے بعد اس سلسلے میں وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ جی 20 کے مواد پر مبنی کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس میں این سی سی کیڈٹس اور دیگر طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ایم اے سکندر نے کی۔ جناب ایم اے مجیب، اسوسیئٹ این سی سی آفیسر نے شکریہ ادا کیا۔

 

 

اُردو یونیورسٹی ، شعبہ تعلیم و تربیت کے نیٹ / جے آر ایف کامیاب طلبہ کو تہنیت

 

 

 

حیدرآباد، 16 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، اسکول برائے تعلیم و تربیت کی جانب سے کل طلبہ کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن ، شیخ الجامعہ نے کی اور پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I اور پروفیسر اشتیاق احمد، راجسٹرار ، مہمانانِ اعزازی تھے۔ اپنے صدارتی خطبہ میں پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جو کسی بھی زبان کے ساتھ تامل کر سکتی ہے جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر طلبہ اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔ خطبہ کے دوران انہوں نے طلبہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول نے پروگرام کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا اور لیڈرشپ ورکشاپ کم سمینار کی مختصراً رپورٹ پیش کی۔ ورکشاپ کے شرکاءمیں اسناداور انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ شعبہ تعلیم و تربیت کے وہ طلبہ جنہوں نے یو جی سی نیٹ / جے آر ایف کامیاب کیا انہیں اسناد اور میڈل سے نوازا گیا۔

 

پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ڈاکٹر مظفر حسین خان، اسوسیئٹ پروفیسر کی نگرانی میں طلبہ کی جانب سے خوبصورت نغمہ اور یونیورسٹی ترانہ پیش کیا گیا۔ طلبہ نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ محترمہ رابعہ اسماعیل نے شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹرروبینہ نے انجام دیے۔ ڈاکٹر شاکرہ پروین (کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر نوشاد حسین (کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر ام سلمی، جناب اشرف نواز، جناب جہانگیر عالم، جناب محمد غفران برکاتی اور ڈاکٹر شیخ احتشام نے انتظامات میں حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز محمد احمد اللہ انصاری کی قرات کلام پاک سے ہوا۔

 

MANUU Pr 16-05-2023.pdf