Submitted by MSQURESHI on Mon, 07/31/2023 - 11:42
PRO Office Image مانو میں میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلوں کی 30 جولائی آخری تاریخ PressRelease

مانو میں میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلوں کی 30 جولائی آخری تاریخ

حیدرآباد، 28 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے ریگولر کورسس میں میرٹ کی اساس پر داخلے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 جولائی ہے۔ 31 جولائی اور یکم اگست کو فارم کی ایڈیٹنگ کی جاسکتی ہے۔
جن کورسس میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے دستیاب ہےں اُن میں ایم اے (اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز)، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، ایم اے صحافت و ترسیل عامہ ، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ، نباتیات، حیوانیات)، ایم ووک (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ) ، ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) ، پی جی ڈپلوما اِن ٹیچنگ انگلش (کل وقتی)، پی جی ڈپلوما پروگرام (جز وقتی) (فنکشنل اردو ، ہندی اور ٹرانسلیشن، پروفیشنل عربک، ٹرانسلیشن؛ ڈپلوما پروگرام (جزوقتی ) (تحسین غزل، عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی اور اسلامک اسٹڈیز)، سرٹیفکیٹ پروگرام (جز وقتی) (اردو، مہارت عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، تلگو، کشمیری اور ترکی) میں شامل ہیں۔
درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

MANUU Pr 28-07-2023.pdf