اطہر شافعیہ کو ”ایئر ہوسٹس کی پیشہ وارانہ زندگی“ کے موضوع پر پی ایچ ڈی
PressRelease
اطہر شافعیہ کو ”ایئر ہوسٹس کی پیشہ وارانہ زندگی“ کے موضوع پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 13 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ مینجمنٹ و کامرس کی اسکالر کے اطہر شافعیہ دختر کے محمود علی خان کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ہوائی میزبان (ایئر ہوسٹس ) کی پیشہ وارانہ زندگی کا معیار اور جذباتی مشقت: ہندوستان کے چنندہ ایئر لائنس کا مطالعہ“ ، ڈاکٹر شیخ قمر الدین، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 4 جولائی 2023 کو منعقد ہوا ۔
مانو میں جدو جہد آزادی پر کتابوں کی نمائش
حیدرآباد، 13 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، سید حامد سنٹرل لائبریری کے زیر اہتمام 14 اگست 2023 کو 11:30 بجے دن ”ہندوستان کی جدو جہد آزادی“ کے موضوع پر کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر اختر پرویز، لائبریرین کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نمائش کا افتتاح انجام دیں گے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مہمانِ اعزازی ہوں گے۔
MANUU Pr 13-08-2023.pdf