Submitted by MSQURESHI on Thu, 09/14/2023 - 16:55
مانو میں یومِ ہندی کے موقع پر پوسٹر کا اجراء PressRelease
مانو میں یومِ ہندی کے موقع پر پوسٹر کا اجراء
 

 

حیدرآباد، 14 ستمبر (پریس نوٹ) پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج یومِ ہندی کے موقع پر خصوصی پوسٹر کا اجراءانجام دیا۔ انہوں نے اس موقع پر ہندی کے فروغ اور دفتری کام کاج میں اس کے استعمال پر زور دیا۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے سبھی کو یومِ ہندی کی مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین، راج بھاشا نفاذ کمیٹی ، کمیٹی اراکین پروفیسر کرن سنگھ اتول، پروفیسر وقار النساء، ڈاکٹر ارا خان، جناب شکیل احمد اور ڈاکٹر شگفتہ پروین، ہندی آفیسر و کنوینر کے علاوہ پروفیسر پردیپ کمار اور ڈاکٹر رویندر کمار نائیڈو بھی موجود تھے۔
یونیورسٹی میں 12 تا 18 ستمبر ہندی ہفتہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ورکشاپ اور مختلف مقابلہ جات منعقد کیے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے لسانی فروغ پر آن لائن پروگرام
 
حیدرآباد، 14 ستمبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے لینگویج ڈیولپمنٹ فیکلٹی انڈکشن پروگرام آن اڈوانسڈ پیڈاگوگیس (Language Development FDP on Advanced Pedagogies) پر دو ہفتہ طویل آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 9 تا 21 اکتوبر منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے (Rs.500/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی لنک پر ادا کی جا سکتی ہے۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/9m4oK3RNdbT1GzPE6 رجسٹریشن فیس ادا کر تے ہوئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ اساتذہ کو ای۔سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
MANUU Pr 14-09-2023.pdf