Submitted by MSQURESHI on Mon, 10/09/2023 - 12:15
PRO Office Image مانو ، فاصلاتی کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع PressRelease

مانو ، فاصلاتی کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع
ایم اے، یوجی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس دستیاب
حیدرآباد، 4 اکتوبر (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24کے لیے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 18 اکتوبر 2023 تک توسیع کی گئی ہے۔ جبکہ فیس کی ادائیگی 20 اکتوبر تک کی جاسکتی ہے۔
پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب فاصلاتی طرز پر داخلے کے کورسز میں ایم اے(اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز)، بی اے ، بی کام، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسس)، ڈپلوما ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم اور اسکول کی قیادت و انتظام)؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) شامل ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde کے داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر دستیاب ہیں۔مندرجہ بالا پروگرامس میں داخلے کے لیے درخواست فارم اور ای - پراسپکٹس 2023-24 کے مطابق دی گئی رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرنا ہوگا اور اسناد کی تصدیق کے بعد پروگرام فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (2208&2207) پر اور یونیورسٹی کے علاقائی مراکز واقع دہلی، ممبئی، بنگلور، سری نگر، پٹنہ، دربھنگہ، بھوپال، کولکتہ، رانچی اور ذیلی علاقائی مراکز حیدرآباد، لکھنؤ، جموں، امراوتی، نوح (میوات)، وارانسی کے علاوہ توسیعی مرکز وجئے واڑہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

MANUU Pr 04-10-2023.pdf